قومی

پولیس افسر نے بیوی اور بھتیجے کا کر دیا قتل، خود کو گولی مار کر کرلی خود کشی، پولیس جانچ میں مصروف

مہاراشٹر کے شہرمیں پیر کی دیر شب 57 سالہ ایک پولیس ڈپٹی کمشنر (اے سی پی) نے اپنی بیوی اور بھتیجے کا مبینہ طور پرگولی مارکر قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ ایک افسرنے یہ جانکاری دی۔ چترشرنگی پولیس تھانے کے افسر نے بتایا کہ یہ حادثہ بانیرعلاقے میں دیر رات 3:30 بجے اے سی پی بھرت گائیکواڑ کے بنگلے پرہوئی اور اس کے پیچھے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آسکی ہے۔ پولیس کے مطابق، گائیکواڑ امراوتی میں اے سی پی کے عہدے پر تعینات تھے۔

بیوی اور بھتیجے کو ماری گولی

ایک افسر نے کہا، ”اے سی پی گائیکواڑ نے پیر کی رات تین بج کر 30 منٹ پر اپنی بیوی کے سرمیں مبینہ طور پر گولی ماردی۔ گولی کی آواز سن کر ان کا بیٹا اور بھتیجا کمرے کی طرف دوڑے اور دروازہ کھولا۔ دروازہ کھولتے ہی ڈپٹی کمشنر نے مبینہ طور پر بھتیجے کی چھاتی میں گولی ماردی۔“ افسرکے مطابق، ”اس کے بعد گائیکواڑ نے خود کو بھی سرمیں گولی مارلی۔ تینوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔“

پولیس جانچ میں مصروف

افسر نے بتایا کہ دیگردومہلوکین کی شناخت اے سی پی کی اہلیہ مونی گائیکواڑ (44 سال) اور بھتیجے دیپک (35 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ جانچ میں جو بھی ثبوت سامنے آئیں گے، اسی کی بنیاد پرآگے کی کارروائی کی جائے گی۔ ابھی تک واردات کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts