IND vs WI 2nd Test : تیز گیند باز محمد سراج کے پانچ وکٹ اور بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت ٹیم انڈیا دوسرا ٹیسٹ جیت کر ویسٹ انڈیز کا صفایا کرنے کے راستے پر ہے۔ اس سے قبل 2019 میں بھی ٹیم انڈیا نے ویسٹ انڈیز کو ان کے گھر پر کلین سویپ کیا تھا۔ 20 سال سے ہندوستانی ٹیم ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز نہیں ہاری ہے۔
سراج نے پہلی اننگ میں کیریئر کی بہترین باؤلنگ کی اور ویسٹ انڈیز کو 255 رنز پر آل آؤٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس طرح ٹیم انڈیا کو پہلی اننگ میں 183 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا نے 24 اوور میں دو وکٹ پر 181 رن بنا کر اننگ ڈکلیئر کی اور کیریبین ٹیم کو 365 رن کا ہدف دیا۔
ٹیم انڈیا کو پانچویں دن لینے ہیں آٹھ وکٹ
اس کے جواب میں چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈیز نے 2 وکٹوں پر 76 رنز بنا لیے ہیں۔ اب پانچویں دن ٹیم انڈیا کو ویسٹ انڈیز کا صفایا کرنے کے لیے آٹھ وکٹ لینے ہوں گے۔ چوتھے دن اسٹمپس کے وقت، ٹیگنارائن چندر پال 24 اور جرمین بلیک ووڈ 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں کے درمیان 32 رنز کی شراکت ہوئی ہے۔ اس سے قبل کپتان کریگ بریتھویٹ 28 اور کرک میکنزی 0 رن پر پویلین لوٹ گئے۔ دونوں کو روی چندرن اشون نے آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ٹیم انڈیا نے 2 وکٹ پر 179 رن بنا کر اپنی دوسری اننگ ڈکلیئر کر دی تھی۔ اس طرح ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کے لیے 365 رنز کا ہدف ملا۔ ہندوستان کی جانب سے کپتان روہت شرما کے علاوہ ایشان کشن نے دوسری اننگ میں نصف سنچری اسکور کی۔
روہت شرما نے 44 گیندوں پر 57 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ ایشان کشن 34 گیندوں پر 52 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست واپس لوٹے۔ روہت نے پانچ چوکے اور تین چھکے لگائے جبکہ ایشان کے بلے سے چار چوکے اور دو چھکے نکلے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گیبریل اور جومیل وریکن نے 1-1 کامیابی حاصل کی۔
ساتھ ہی اس سے قبل بھارت نے پہلی اننگ میں 438 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگ 255 رنز پر سمٹ گئی۔ بھارت کی جانب سے فاسٹ بولر محمد سراج نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ محمد سراج نے ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگ میں 5 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…