علاقائی

Accident in Jabalpur: مدھیہ پردیش کے جبل پور میں دردناک حادثہ، ٹرک نے کھڑی گاڑی کو ماری ٹکر، چار افراد ہلاک

جبل پور: مدھیہ پردیش کے جبل پور میں جمعہ کے روز ایک ٹرک کے ایک کھڑی لاری سے ٹکرا جانے سے چار لوگوں کی موت ہو گئی اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ ایک پولیس افسر نے یہ اطلاع دی۔ حکام نے بتایا کہ یہ ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 32 کلومیٹر دور گوسل پور پولیس اسٹیشن کے تحت موہترا علاقے میں ایک ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔

سیتھورا علاقہ کے پولیس سب ڈویژنل افسر پارول شرما نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت پرکاش برمن اور سندیپ اپادھیائے، کھڑے ٹرک کے ڈرائیور اور کلینر اور ان کے دوست سندیپ برمن اور شیوم کشواہا کے طور پر کی گئی ہے۔ شرما نے بتایا کہ دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ زخمی شخص پون کشواہا کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ سب کھڑی گاڑی کے قریب تھے۔

حادثے کے بعد وہاں موجود لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس انتظامیہ راحت اور بچاؤ کے لیے موقع پر پہنچ گئی۔ پھر ٹکرانے والے ٹرکوں کو کرین کی مدد سے الگ کیا گیا۔ اندر پھنسے مہلوک افراد کی لاشیں نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئیں۔ واقعے کے بعد موقع پر لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہوگئی اور لوگ ٹریفک پولیس پر بھی برہم نظر آئے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ ہائی وے پر گاڑیوں کی رفتار ویسے بھی زیادہ ہے۔ کئی بار اس طرح سڑک پر کھڑی گاڑیاں بڑے حادثات کا سبب بن جاتی ہیں۔ ہمیشہ مطالبہ کیا جاتا تھا کہ سڑک کنارے گاڑیاں بحفاظت پارک نہ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ لیکن سنجیدگی کبھی نہیں دکھائی گئی۔

 اس دوران ضلعی انتظامیہ نے حکومت کی طرف سے دی گئی معاوضہ کی رقم بھی مہلوک افراد کے لواحقین میں تقسیم کر دی ہے۔ ایس پی تشار کانت ودیارتھی کا کہنا ہے کہ وہ ضلع کے درمیانی سڑکوں اور شاہراہوں پر غیر قانونی طور پر گاڑیاں پارک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے مہم شروع کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

42 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

1 hour ago