قومی

Delegation from the University of Melbourne visits JMI: آسٹریلیاکی مشہورملبورن یونیورسٹی کے تعلیمی وفدنے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ایجوکیشن فیکلٹی کا کیا دورہ

آسٹریلیاکے ایک تعلیمی وفد نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی فیکلٹی آف ایجوکیشن کا دورہ کیااور تدریسی وآموزشی سرگرمیوں کاگہرائی سے جائزہ لیا۔یہ وفدآسٹریلیا کی ملبورن یونیورسٹی سے آیا ہے اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ساتھ تعلیمی اور ثقافتی اکسچینچ پروگرام کاخواہاں ہے۔ ان کے خیرم مقدم کے لیے فیکلٹی کے سیمنارہال میں خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں فیکلٹی کے سبھی اساتذہ نے شرکت کی۔ایجوکیشن فیکلٹی کی ڈین پروفیسر سارہ بیگم نے وفد کا پرجوش خیرمقدم کیا اوراستادوں کے مدرسے سے لے کر فیکلٹی آف ایجوکیشن قیام تک کی مختصر تاریخ پیش کی۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ گاندھی جی کے ایما پرڈاکٹرذاکر حسین نے اس ادارے کو قائم کیا تھاجو آج ملک کے ممتازٹیچرٹریننگ کالجوں میں سے ایک ہے اور جہاں ٹیچر ٹریننگ کے نو پروگرام چلتے ہیں جس میں اردو، ہندی انگریزی تینوں میڈیم کے اساتذہ تیارکیے جاتے ہیں ساتھ ہی انھوں نے فیکلٹی آف ایجوکیشن کی اہم خصوصیات کے متعلق بھی تفصیل سے بتایا۔ڈپارٹمنٹ آف ٹیچر ٹریننگ اینڈ نان فارمل ایجوکیش کی صد رپروفیسر جیسی ابراہم نے شعبے میں چلنے والے مختلف پروگراموں پر مختصراً روشنی ڈالی۔ ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشنل اسٹڈیز کے صد رپروفیسر ارشد اکرام احمد نے شعبے کی سرگرمیوں اورپروگراموں سے وفد کو روشنا س کراتے ہوئے بتایا کہ شعبے کی توجہ ریسرچ وتحقیق پر مرکوزہے اور شعبے کے سبھی اساتذہ اپنی فیلڈ میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

اس موقع پر سبھی اساتذہ نے اپنا مختصر تعارف بھی پیش کیا جس کے بعد مہمانان نے ملبورن یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ شعبے کی کرافٹ پر مبنی تعلیم سے بہت زیادہ متأثر ہوئے اور اس کے ساتھ دیرینہ تعلقات کے قیام پر زوردیا۔انھوں نے انٹیریئر ڈیکوریشن کی تجربہ گاہ کا معائنہ بھی کیااور اس سے بھی بے حد متأثر ہوئے۔انھوں نے لیب کی ویڈیو بھی بنائی اور تصویریں بھی لیں۔انٹیریئر ڈیکوریشن کی ٹیچر ڈاکٹرشادماں یاسمین نے لیب کے متعلق انھیں تفصیلی معلومات بھی فراہم کیں۔ڈی ایل ایڈ کورس کوآرڈینیٹر اور اسسٹنٹ پراکٹر ڈاکٹرمحمد اسجد انصاری نے سبھی مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

US Presidential Election 2024: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع، جانئے نتائج کا کب ہوگا اعلان؟

امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…

2 mins ago

WTC Final 2025: ہندوستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کی راہ ہوئی مشکل، آسٹریلیا کو 0-4 سے ہرانا ہوگا

موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اگر جنوبی افریقہ سری لنکا اور پاکستان کو 0-2 سے…

23 mins ago

Jharkhand Elections 2024: خواتین کو 2500 روپے، سلنڈر 450 روپے اور سرنا دھرم کوڈ… جھارکھنڈ کے انتخابات کے لیے آیا I.N.D.I.A. بلاک کا منشور

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سر پر ہیں۔ ایسے میں I.N.D.I.A نے آج اپنا انتخابی منشور…

36 mins ago

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے سی بی آئی کی بڑی کارروائی: نیمبو پہاڑی علاقے میں 16 مقامات پر چھاپہ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…

1 hour ago