علاقائی

AAP leader Ashok Tanwar resigns from the party: ہریانہ میں عام آدمی پارٹی کو لگا بڑا جھٹکا،اشوک تنور نے پارٹی چھوڑنے اور استعفیٰ دینے کا کیا اعلان

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما اشوک تنور نے جمعرات (18 جنوری) کو پارٹی سے استعفیٰ دے دیاہے۔ تنور نے دہلی کے وزیر اعلی اورعام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال کو لکھے خط میں کہا کہ وہ کانگریس میں شامل ہونے کی وجہ سے پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔تنور نے کہا، “موجودہ سیاسی صورتحال اور کانگریس کے ساتھ عآپ کے جانے کے پیش نظر، میری اخلاقیات مجھے ہریانہ کی انتخابی مہم کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر برقرار رہنے کی اجازت نہیں دیتی ہیں۔ ایسی صورت میں پارٹی کی بنیادی رکنیت اور دیگر تمام ذمہ داریوں سے میرا استعفیٰ قبول فرمائیں۔

تنویر نے کہا کہ ملک کا ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے اور زمانہ طالب علمی سے سیاست میں سرگرم ہونے کے ناطے، میں نے ہمیشہ آئین پر یقین رکھا ہے۔ ایسے میں میرے لیے ملک اور اس کے عوام سب سے پہلے آتے ہیں۔ میں ہمیشہ ملک، ہریانہ اور ہندوستان کی بہتری کے لیے کام کروں گا۔اشوک تنور نے ایک ایسے وقت میں استعفیٰ دیا ہے جب لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں تیز رفتاری سے جاری ہیں۔ ہریانہ اسمبلی کے انتخابات بھی سال 2024 کے آخر میں ہونے والے ہیں۔ اس وجہ سے اسے عام آدمی پارٹی کے لیے ایک بڑا جھٹکا سمجھا جا رہا ہے۔

دراصل، کانگریس اورعام آدمی پارٹی  انڈیا لاائنس کا حصہ ہیں، اپوزیشن اتحاد بی جے پی کے خلاف متحد ہے۔ دہلی اور پنجاب کی لوک سبھا سیٹوں کی تقسیم کو لے کر دونوں پارٹیوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ ذرائع نے حال ہی میں بتایا تھا کہ اے اے پی ہریانہ اور گوا میں کانگریس سے سیٹوں کا مطالبہ کر رہی ہے۔ دونوں جماعتوں نے نشستوں کی تقسیم کی بات چیت کو مثبت قرار دیا اور اپنے اتحاد کا اعادہ کیاہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Gurugram Accident On Camera:گروگرام میں خطرناک سڑک حادثہ،بائیک سوار کی موقع پر ہوئی موت، ویڈیو دیکھ کر کانپ جائیں گے آپ

حادثے میں ہلاک  موٹر سائیکل سوار کی والدہ نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں…

15 mins ago

PM Modi Maharashtra Visit : وزیر اعظم مودی ‘وشوکرما’ تقریب میں شرکت کی، مہاراشٹر میں ٹیکسٹائل پارک کا سنگ بنیاد رکھا

وزیر اعظم 18 ٹریڈز کے تحت 18 مستفیدین کو اسکیم کے تحت کریڈٹ تقسیم کریں…

24 mins ago

Rajeshwar Singh replied to Akhilesh Yadav: یوپی میں ذات پر مبنی تقرری کو لیکر اکھلیش یادو نے اٹھایا سوال،راجیشور سنگھ نے دیا جواب

اکھلیش یادو نے اس پوسٹ کے ذریعے ٹھاکروں کی اعلیٰ عہدوں پر ہوئی تعیناتی کو…

2 hours ago

A mob demolished a shrine in UP: مزار کو منہدم کرکے شیولنگ کردیا نصب، یوپی کے شاہجہاں پور میں حالات کشیدہ، پولیس تعینات

معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فورس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ فی الحال دونوں…

2 hours ago