-بھارت ایکسپریس
Rajasthan: راجستھان میں جے پورادے پور قومی شاہراہ پر واقع بیور (Beawar) میں ایک ہولناک حادثہ پیش آیا ہے۔ جمعرات کی نصف شب تقریباً 12 بجے ہائی وے پر تین گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی۔ آگ میں 3 افراد زندہ جل گئے۔ تقریباً نصف درجن افراد جھلس گئے۔ 3 گاڑیوں میں جں میں ایک آئل ٹینکر بھی تھا۔ جیسے ہی تصادم ہوا، زوردار دھماکے کے ساتھ آگ کے شعلے اٹھنے لگے۔ آگ نے کچھ ہی دیر میں خوفناک شکل اختیار کر لی۔ آتشزدگی کے دوران زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ان دھماکوں کی آواز تقریباً 5 کلومیٹر دور تک سنی گئی اور آسمان پر آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے۔ ہائی وے پر گاڑیوں سے آگ کےدھواں اٹھنےلگا۔ دھماکوں کے ساتھ شعلے بلند ہوتے دیکھ کر بیور شہر میں خوف وہراس پھیل گیا۔
اس دوران وہاں سے گزرنے والی دو دیگر گاڑیوں میں بھی پٹرولیم مصنوعات کے اخراج کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ سڑک کنارے واقع کالونی کے 10 سے 15 مکانات اور دکانوں میں بھی آگ لگ گئی۔
اچانک دھماکے سے خوفزدہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ،جہاں ٹینکر اور ٹریلر کے شعلے تقریباً دو کلومیٹر دور تک دیکھے جا سکتے تھے۔ ٹینکر اور ٹریلر میں آگ لگنے کے بعد سڑک بلاک ہوگئی اور لوگوں کی بڑی بھیڑ موقع پر جمع ہوگئی۔
ٹینکر میں پھنسنے سے دو افراد زندہ جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ وہیں حادثے میں ٹریلر ڈرائیور اور کالونی کی ایک خاتون شدید طور پر جھلس گئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس انتظامیہ اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر انجن کے کئی چکروں کی وجہ سے شہر میں سائرن کی آوازیں گونجتی رہیں۔ موقع پر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ کی وجہ سے جے پورادے پور ہائی وے پر جام لگ گیا۔ سڑک کے دونوں طرف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ شاہراہ پر کئی گھنٹے تک گاڑیاں جام میں پھنسی رہیں۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…