نئی دہلی، 15 نومبر (بھارت ایکسپریس): بی ایس ایف نے جانکاری دی کہ، میزورم کے ہنتھیال ضلع میں پیر کو پہاڑی ڈھلوان پر پتھر کی کان منہدم ہوگئی۔ اس حادثے میں کم از کم 8 افراد کی موت ہو گئی ہے اور چار لوگ اب بھی ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں، جنہیں بچانے کے لیے بی ایس ایف کے اہلکار امدادی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ بی ایس ایف نے بتایا کہ پیر کی دوپہر 2.40 بجے لنگلئی سے تقریباً 35 کلومیٹر دور مودرہ کے مقام پر پتھر کی کھدائی میں دھماکے کے بعد بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ اس حادثے میں کئی لوگ دب گئے۔ اس کے بعد میزورم پولیس نے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) سے مدد طلب کی۔
معلومات کے مطابق، بی ایس ایف کی ریسکیو ٹیم کو فوری طور پر موقع پر روانہ کیا گیا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک 8 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ بی ایس ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیموں کی مدد سے باقی 4 مزید لاپتہ افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ پتھر کی ایک بڑی کان ہے۔ وہاں کان کنی میں مصروف 12 مزدور پھنس گئے۔ اچانک حادثے کی وجہ سے وہاں موجود مزدوروں کو بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملا۔ زیادہ تر مزدور بہار سے بتائے جا رہے ہیں۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…