Jammu and Kashmir:جموں کشمیر میں بد ھ کی صبح حفاظتی دستوں کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ جموں کے سدھرا علاقہ میں حفاظتی دستوں کی ایک مشتبہ ٹرک نظر آیا ۔ اس ٹرک کو سدھرا ٹول پر روکا گیا ۔ ٹرک سے تین دہشت گرد وں نے حفاظتی دستوں پر فائرنگ شروع کردی ۔ ٹرک کا ڈرائیورفی الحال فرار ہے۔ جس کی تلاش کی جارہی ہے۔ دہشت گردوں کے پاس سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ جموں کشمیر کے سدھرا علاقہ میں بدھ کی صبح حفاظتی دستوں اور دہشت گردوں کے درمیان چھڑپ شروع ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تین دہشت گردوں کو حفاظتی دستوں نے مار گرایا ۔حفاظتی دستوں کو کوئی نقصان ہوا ہے یا نہیں اس کی تصدیق
نہیں ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کہ سدھرا میں جاری جھڑپ میں میں دو سے تین دہشت گرد شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب فورسز مشتبہ مقام کی طرف بڑھیں تو چھپے ہوئے دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کی ۔جس کے بعد جوابی کارروائی کی گئی اور تصادم شروع ہوگیا۔ دو سے تین دہشت گردوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔
حفاظتی دستوں نے کہا کہ فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ دہشت گرد کس تنظیم سے ہیں۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گھنے کہرے اور دھند کی وجہ سے دہشت گرد ارد گرد گرد کے جنگلوں میں چھپے ہوئیں ہوں۔
جموں زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس مکیش سنگھ نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ساتھ تصادم صبح 7:30 بجے کے قریب شدید دھند کے درمیان جموں سری نگر قومی شاہراہ پر سدھرا بائی پاس علاقے میں توی پل کے قریب ہوا۔
–بھارت ایکسپریس
ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…
بی سی سی آئی نے محمد شمی کی چوٹ پربہت بڑا اپڈیٹ جاری کیا ہے۔…
مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…