UP News: اتر پردیش کے بلند شہر سے ایک چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں ایک 15-16 سال کی لڑکی نے اپنے والدین کو قتل کر دیا ہے۔ اس کا انکشاف بلند شہر پولیس نے کیا ہے۔ لڑکی نے پہلے اپنے والدین کے کھانے میں زہر ملایا اور پھر انہیں کلہاڑی سے کاٹ دیا۔
لڑکی نے اس طرح کیا اپنے والدین کو قتل
میڈیا کو معلومات دیتے ہوئے بلند شہر پولیس نے بتایا کہ لڑکی نے اپنے ہی والدین کو قتل کر دیا۔ یہ واقعہ 14 مارچ کو پیش آیا۔ میاں بیوی گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔ میڈیا کو پورے معاملے کی معلومات دیتے ہوئے ایس ایس پی شلوک کمار نے بتایا کہ لڑکی کے والدین اسے لڑکوں سے بات کرنے سے روکتے تھے۔ اسی وجہ سے اس 15 سالہ لڑکی نے قتل کا ارتکاب کیا۔
پولیس افسر نے بتایا کہ لڑکی نے اپنے والدین کو کھانے میں ملا کر 20 نشہ آور گولیاں پلائی تھیں۔ یہ کھانا کھا کر جب دونوں بے ہوش ہو گئے تو اس نے کلہاڑی سے حملہ کر کے قتل کو انجام دیا۔ پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ والدین کو قتل کرنے کے بعد لڑکی نے خود کو بچانے کے لیے گھر کے باہر سے تالا لگا لیا اور پھر پڑوسی کے گھر سے اپنے گھر کے اندر آئی اور اس کے بعد وہ سو گئی۔ پھر صبح ہوتے ہی اس نے رونا دھونا شروع کر دیا اور پھر محلے کے لوگوں کو بتایا کہ رات کو کچھ لوگ گھر میں گھس آئے تھے اور انہوں نے والدین کو قتل کر دیا تھا۔ تاہم اس نے اپنے والدین کو مار کر کلہاڑی کو بھوسے کے ڈھیر میں چھپا دیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں- Umesh Pal Murder Case: امیش پال قتل کیس میں عتیق کے 5 ساتھی گرفتار، بھاری رقم اور اسلحہ برآمد
بار بار بیان بدل رہی تھی لڑکی
دوسری جانب یہ اطلاع سامنے آنے کے بعد کسی نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی اور بار بار لڑکی سے واقعے کے بارے میں پوچھ گچھ کی تو وہ ٹوٹ گئی اور پھر اس نے ساری حقیقت بتا دی۔ اس دوران وہ بار بار اپنے بیانات بدلتی رہی جس کی وجہ سے اس پر شک اور بھی گہرا ہو گیا۔ اس کے بعد پولیس نے لڑکی کے گرد چھان بین شروع کی تو قتل میں استعمال ہونے والی کلہاڑی بھی مل گئی۔ اس کے بعد شواہد کی بنیاد پر نابالغ کو جووینائل جسٹس بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس کے بعد پولیس نے اسے چائلڈ ریفارم ہوم بھیج دیا۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…