قومی

Amritpal Singh New Video: امرت پال سنگھ نے پھر جاری کیا ویڈیو، ‘گرفتاری سے نہیں ڈرتا لیکن…’

Amritpal Singh New Video: بھگوڑے امرت پال سنگھ (Amritpal Singh) نے پنجاب پولیس (Punjab Police) کو کھلا چیلنج دیا ہے۔ خالصتانی حامی امرت پال سنگھ نے جمعرات (30 مارچ) کو کہا کہ میں لوگوں کے درمیان آوں گا۔ میں گرفتاری سے نہیں ڈرتا، میں بیرون ملک بھاگنے والا نہیں ہوں۔ میں نے اپنے کیش قتل نہیں کروائے۔ اکال تخت کے جتھے دار وہیر (مذہبی بیداری سفر) نکالے اور یہ وہیر اکال تخت صاحب یعنی امرتسر سے شروع ہوکر بیساکھی پر تخت دمدما صاحب تلونڈی سابو میں ختم ہو۔

امرت پال سنگھ نے مزید کہا کہ وہاں بیساکھی پر سبت خالصہ بلائے جائے۔ میں گرفتار ہونے سے نہیں ڈرتا، لیکن بغاوت کے راستے پر اس طرح کی مشکلات جھیلنی پڑتی ہے۔ اس سے پہلے امرت پال کا جمعرات کی دوپہر کو ایک مبینہ آڈیو کلپ بھی سامنے آیا تھا۔ اس میں وہ اپنی خود سپردگی پر بات چیت کرنے کی قیاس آرائیوں کو خارج کرتے ہوئے سنا گیا اور اس نے اکال تخت سے ”سربت خالصہ“ بلانے کے لئے پھر سے کہا۔

پہلے بھی جاری کیا تھا ویڈیو

اس سے ایک دن پہلے خالصتان حامی امرت پال کا سوشل میڈیا پر ایک مبینہ ویڈیو سامنے آیا تھا۔ اس میں اس نے سکھوں کے اعلیٰ ادارے کے جتھےدار کو کمیونٹی سے متعلق مسائل پر بات کرنے کے لئے ایک کانفرنس بلانے کو کہا تھا۔ ویڈیو کلپ میں بھی اس نے یہ ترک دینے کی کوشش کی تھی کہ موضوع صرف اس کی گرفتاری کا نہیں ہے، بلکہ سکھ برادری کی بڑی تشویش کا بھی ہے۔

امرت پال کو پکڑنےک کے لئے تلاش جاری

پولیس مسلسل امرت پال سنگھ کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس سے پہلے پنجاب پولیس نے ہوشیارپور گاوں اور آس پاس کے کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی تھی۔ پولیس نے گھر گھر جاکر تلاشی مہم بھی چلائی، لیکن ابھی تک کوئی کامیابی ہاتھ نہیں لگی۔ پنجاب پولیس نے وارث پنجاب دے تنظٰم کے اراکین کے خلاف 18 مارچ کو کارروائی شروع کی تھی۔ تب سے امرت پال سنگھ فرارہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

9 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

10 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

10 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

11 hours ago