-بھارت ایکسپریس
Saudi Arabia Additional Loan To Pakistan: پاکستان کی اقتصادی حالت مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے۔ پاکستانی تاریخ کے سب سے برے اقتصادی بحران کا سامنا کررہا ہے۔ حالات یہاں تک پہنچ گئے ہیں کہ ملک کے لوگوں کو کھانے پینے کے بھی لالے پڑگئے ہیں۔ گزشتہ ایک سال میں پاکستان کی حالت اتنی خراب ہوگئی ہے کہ ملک کا خزانہ خالی ہوگیا ہے اوراسے مدد کے لئے دوسرے ممالک کے سامنے ہاتھ پھیلانا پڑ رہا ہے۔ اس درمیان بڑا دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سعودی عرب ایک بار پھر پاکستان کی مدد کرے گا اور اسے اضافہ قرض دے گا۔ پاکستان کو اقتصادی بحران سے ابھارنے کے لئے سعودی عرب کی طرف سے ایسے اشارے ملے ہیں۔
دی ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق، وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ پاشا نے ایک پارلیمنٹری کمیٹی کی میٹنگ میں حصہ لینے کے بعد قرض کی رقم کی تفصیل بتائے بغیر کہا، ۔ہم جلد ہی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ملازم سطحی معاہدے پر دستخط کریں گے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو 6 ارب ڈالر کے ایڈیشنل لون کا نظم کرنے کے لئے کہا ہے اور ان میں سے کم از کم آٓدھے کو بورڈ سے پہلے پورا کیا جانا چاہئے۔
ایکسپریس ٹریبیون نے بتایا کہ ساورین ڈیفالٹ سے بچنے اور زرمبادلہ کے ذخائر کو 1.7 ماہ کے امپورٹ کے لئے ماسب سطح تک بڑھانے کے لئے پیسوں کی ضرورت ہے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف سے کہا تھا کہ اضافی مالی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے اسے سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالرکا مزید قرض ملے گا۔ یو اے ای کے سفیر حمد عبید ابراہیم سلیم الضابی نے بھی وزیر داخلہ اسحاق سے ملاقات کی۔ ڈار نے الگ الگ طریقوں پر روشنی ڈالی، جس میں دونوں ملک اپنی موجودہ تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق تعلقات پر تبادلہ خیال کرسکتے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی دھرم کے راستے پر نہیں…
نوئیڈا کے ڈی سی پی رامبدن سنگھ نے بتایا کہ یہ جعلساز اکثر اپنے فراڈ…
ایشیا میں، وزیر اعظم نے 2014 میں بھوٹانی پارلیمنٹ اور نیپال کی آئین ساز اسمبلی…
پروفیسر ایم زید عابدین نے جاب فیئر کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور کہا…
12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دنیا کے لیے تصادم کا وقت نہیں ہے، یہ…