-بھارت ایکسپریس
انڈٰین پریمیئر لیگ (ٓآئی پی ایل) 2023 کا آغاز آج 31 مارچ سے ہونے جا رہا ہے۔ اس سیزن کے اوپننگ مقابلے میں موجودہ چمپئن گجرات ٹائٹنس کا سامنا چنئی سپرکنگس سے ہونا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ بلاک بسٹر مقابلہ احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں شام 7:30 بجے سے کھیلا جائے گا۔
دھونی کی چوٹ سے بڑھی چنئی کی پریشانی
میچ سے پہلے چنئی سپرکنگس کے لئے تھوڑی سی مایوس ہونے والی خبر سامنے آئی ہے۔ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو چند دنوں پہلے پریکٹس سیشن کے دوران بائیں گھٹنے پر چوٹ لگی تھی۔ اس کے سبب ایم ایس دھونی جمعرات (30 مارچ) کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں پریکٹس کے لئے تو آئے، لیکن انہوں نے بلے بازی نہیں کی۔ ایسے میں دھونی کے کھیلنے پر تعطل برقرار ہے۔ اگر دھونی نہیں کھیلتے ہیں تو بین اسٹوکس یا رویندر جڈیجہ کو کپتانی کی ذمہ داری مل سکتی ہے۔ جبکہ ڈیون کانوے وکٹ کیپر کا کردار نبھائیں گے۔ ویسے چنئی سپرکنگس ٹیم کے سی ای او کاشی وشوناتھن کو پوری امید ہے کہ ایم ایس دھونی پہلا مقابلہ کھیلیں گے۔
گجرات ٹائٹنس کی ٹیم کی بات کی جائے تو اس کے لئے اچھی بات کھلاڑیوں کا فارم میں ہونا ہے۔ شبھمن گل اپنے کیریئر کے سب سے بہتر دور سے گزر رہے ہیں اور افغانستان کے اسپنر راشد خان نے پاکستان کے خلاف ٹی-20 سیریز میں شاندار کارکردگی پیش کی تھی۔ خود کپتان ہاردک پانڈیا نے اپنی فٹنس پر کافی محنت کی ہے اور چوٹ سے واپسی کے بعد گیند اور بلے سے موثرکارکردگی پیش کر رہے ہیں۔
ڈیوڈ ملر پہلے میچ کا حصہ نہیں
گجرات کی ٹیم کو اس میچ میں تجربہ کار ڈیوڈ ملر کی کمی محسوس ہوگی، جو نیدرلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز کے لئے ابھی جنوبی افریقہ میں ہی ہیں۔ حالانکہ گزشتہ کچھ وقت سے راہل تیوتیا نے بلے سے شاندار کارکردگی پیش کی ہے اور وہ اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ ٹیم میں نیوزی لینڈ کے عظیم کھلاڑی کین ولیمسن بھی ہیں۔ وہ اس فارمیٹ میں زیادہ خطرناک نہیں مانے جاتے ہیں، لیکن کم اسکور والے میچ میں وہ ٹیم کے لئے معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔
محمد شمی جیسے اہم گیند باز
گجرات کی ٹیم کے پاس محمد شمی کے طور پر ایک سینئر گیند باز موجود ہیں۔ شیوم ماوی بھی اس بار گجرات کی ٹیما سے جڑے ہیں۔ وہیں کیریبیائی گیند باز الجاری جوسف ہندوستانی پچوں پر کتنا مفید ثابت ہوں گے یہ دیکھنا ہوگا۔ پردیپ سانگوان اور موہت شرما تجربہ کار کھلاڑی ہیں، لیکن دونوں ہی پلیئر اپنے کیریئر کے آخری موڑ پر کھڑے ہیں۔ وکٹ کیپنگ کے لئے ردھمان ساہا اور کے ایس بھرت میں سے کسی ایک کے انتخاب پر فیصلہ کرنا مشکل ہوگا۔
بین اسٹوکس پر ہوں گی فینس کی نگاہیں
دوسری طرف چار بار کی چمپئن ٹیم چنئی سپر کنگسکے لئے گزشتہ سیشن کافی خراب رہا تھا اور وہ پوائنٹ ٹیبل میں 9 ویں مقام پر رہی تھی۔ دھونی 41 سال سے زیادہ کے ہوچکے ہیں، لیکن کپتانی کے معاملے میں ان کا کوئی توڑ نہیں ہے۔ چنئی کی ٹیم میں بین اسٹوکس کی موجودگی یقینی بناکر مخالف ٹیم کو پریشان کرے گی، لیکن گجرات ٹائٹنس کے لئے اچھی بات یہ ہے کہ اسٹوکس اس مقابلے میں گیند بازی نہیں کرسکیں گے۔ ٹیم کی شروعاتی الیون میں ڈیون کانوے، اسٹوکس اور معین علی جیسے کھلاڑی شامل ہوں گے۔
آئی پی ایل 2023 میں چنئی سپرکنگس ٹیم کی کارکردگی حالانکہ اس بات پر کافی حد تک منحصر کرے گا کہ رویندر جڈیجہ، امباتی رائیڈو اور کپتان دھونی بلے سے کیسی کارکردگی کرتے ہیں۔ چنئی کے پاس اس سیزن میں مہیش تیکشنا اور لست ملنگا کی طرح گیند بازی کرنے والے متھیشا پتھیرانا جیسے تیز گیند باز کا بھی متبادل ہیں، لیکن دونوں ہی پلیئرس پہلے میچ کے لئے دستیاب نہیں رہیں گے۔
-بھارت ایکسپریس
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…
اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…