علاقائی

10 سالہ Sumit کو 16 گھنٹے بعد بورویل سے نکالا گیا، معصوم ہار گیا زندگی کی جنگ

مدھیہ پردیش کے گنامیں 10 سالہ بچے سمیت(Sumit) کو بورویل سے باہر نکالا گیا، لیکن علاج کے دوران بچے کی موت ہوگئی۔ کل 28 دسمبر 10 سالہ سمیت پتنگ اڑاتے ہوئے اپنے ہی کھیت کے بورویل میں گر گیا تھا۔ ہم کل سے ریسکیو آپریشن کر رہے تھے۔ سمیت کو آج 29 دسمبر صبح 9:30 بجے بوریویل سے باہر نکالا گیا  ۔ گنا  کےاسپتال میں بچہ کا  علاج  چل رہاتھا، لیکن اس معصوم کو بچایا نہیں جاسکا۔

گنا ضلع انتظامیہ پولیس کے ساتھ ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیم نے بڑی کامیابی حاصل کی اور بچے کو 16 گھنٹے کے اندر باہر نکال لیا گیا۔ سمیت کو علاج کے لیے ضلع اسپتال لے جایا گیا۔ صبح تک انتظامیہ اور ڈاکٹروں نے سمیت کی حالت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی تھی، لیکن اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچے کی علاج کے دوران موت ہو گئی ہے۔ بچے کی موت کی خبر ملتے ہی اس کے اہل خانہ اور گاؤں میں سوگ کی لہر چھاگئی۔

پورے گاؤں میں تلاش کرنے کے بعد بھی سمیت نہیں ملا

قابل ذکر ہے کہ ریاست کے گونا میں ہفتہ 28 دسمبر کو ایک دس سال کا بچہ بورویل میں گر گیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گونا انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ اس کے بعد این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ یہ معاملہ گنا ضلع کے راگھوگڑھ علاقے کے جنجال علاقے میں واقع پپلیہ گاؤں کا ہے۔ یہاں رہنے والا 10 سالہ لڑکا سمیت مینا ہفتہ کی شام پتنگ اڑاتے ہوئے اچانک بورویل میں گر گیا۔

جب گھر والوں کو سمیت کی کوئی خبر نہیں ملی تو انہوں نے پورے گاؤں میں اس کی تلاش کی۔ اس کے بعد جب بورویل میں جھانکا تو سمیت اس میں پھنسا ہوا نظر آیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور جے سی بی مشین کی مدد سے بورنگ کے قریب گڑھا کھودا گیا۔

کھلے بورویلوں پر موہن یادو حکومت سخت

آپ کو بتا دیں کہ مدھیہ پردیش میں مسلسل بورویل حادثات کی وجہ سے سی ایم موہن یادو نے سخت ایکشن لیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر بورویل کھلا چھوڑا گیا تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس کے لیے فارم کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  آج بھی بورویل کھلے چھوڑنے اور لاپرواہی برتنے کی وجہ سے حادثات ہو رہے ہیں۔

بھارت ایکسپرسی

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi-NCR Weather: نئے سال کی شروعات ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ، دہلی-این سی آرسمیت کئی ریاستوں میں اسکول بند

اتر پردیش میں سردی کی لہر کے پیش نظر یوگی حکومت نے تمام پرائمری اسکولوں…

1 hour ago

Happy New Year 2025: الوداع 2024! ہندوستان میں نئے سال کا استقبال، جشن میں ڈوبا پورا ملک

پارک سٹریٹ کی سیر کے لیے آنے والے لوگوں نے بتایا کہ وہ ہر سال…

10 hours ago

Tension increased in Manipur: نئے سال سے پہلے منی پور میں پھر سے کشیدگی! سیکورٹی فورسز اور خواتین کے درمیان ہوئی جھڑپ، جانئے پورا اپڈیٹ

مقامی لوگوں نے کہا کہ خواتین سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے کمیونٹی بنکروں پر زبردستی…

10 hours ago

Fire breaks out from a borewell in Jodhpur: راجستھان کے جودھ پور میں بورویل سے نکلی آگ، موقع پر پولیس فورس تعینات

ضلع کلکٹر گورو اگروال نے کہا کہ جیسلمیر کے بعد اب جودھ پور کے باوڑی…

11 hours ago