Ramadan Special: رمضان کا ماہ مبارک چل رہا ہے۔ ایسے میں روزے کی حالت میں کافی سوالات من میں آتے ہیں جیسے کہ خوشبو سونگھنے سے کہیں روزہ تو نہیں ٹوٹ جائےگا۔ اسی طرح کے اور بھی سوالات ہیں جن کا جواب جاننا روزہ دار کے لئے ضروری ہے۔
وہ کام یا وہ چیزیں یہ ہیں-
1 سرمہ یا کاجل لگانا
2 خوشبولگانا
3 خوشبو سونگھنا
4 سر پر یا جسم پر تیل لگانا
5 مسواک چاہے گیلی ہو یا خشک، صبح ہو یا شام، سب جائز ہے لیکن ٹوتھ پیسٹ درست نہیں۔
6 ناخن تراشنا
7 بال کاٹنا خواہ سر کے ہو یا بغل کے یا ناف کے نیچے وغیرہ۔
8 تھوک نگلنا البتہ قصداً منہ میں جمع کرنے کے بعد نگلنا نہیں چاہیے۔
9 غسل کرنا جائز ہے خواہ نجاست کی وجہ سے ہو یا ٹھنڈا کرنے کے لیے، البتہ غسل کرتے وقت گارگل نہیں کرنا چاہیے اور ناک میں پانی زیادہ نہیں ڈالنا چاہیے۔
10 ویکسین (انجکشن) لگوانا چاہے رگ میں لگوایا جائے یا گوشت میں، لیکن طاقت کا ٹیکہ نہیں لگوانا چاہیے۔
11 اگر ضرورت ہو تو روزے کی حالت میں ڈرپ (بوتل) بھی لگائی جاسکتی ہے۔
12 آنکھ میں دوا ڈالنا البتہ ناک اور کان میں دوا نہیں ڈالنی چاہیے۔
13 روزے کی حالت میں بوسہ لینا جائز ہے، بشرطیکہ جماع یا انزال کا اندیشہ نہ ہو، ورنہ مکروہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں- Ramadan 2023: زندگی میں مثبت تبدیلی لانا ماہ رمضان کا مقصد -امیر جماعت اسلامی ہند
14 نجاست کی حالت میں روزہ شروع کرنے میں یا روزے کی حالت میں ناپاک ہونے میں کوئی حرج نہیں اس سے روزہ پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
15 غلطی سے کھانے پینے یا جماع کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، چاہے دن میں کئی بار ہوجائے۔
16 روزہ کی حالت میں مکھی اندر چلی جائے یا دھواں خود ہی چلا جائے یا غبارچلا جائے تو روزہ نہیں ٹوٹتا لیکن جان بوجھ کرایسا کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔
17 اگر آپ نے پان کھانے کے بعد گلگلہ کر کے منہ صاف کیا ہے لیکن لعاب سرخی نہ گئی ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
18 اگر روزے کی حالت میں کثرت سے قے ہو جائے تو روزہ نہیں ٹوٹتا، خواہ وہ تھوڑی ہو یا زیادہ، اسی طرح اگر کوئی اتنی کم قے کرے کہ منہ نہ بھرے تو روزہ نہیں ٹوٹتا۔ہاں لیکن اگر اپنے اختیار سے ہو اورمنہ بھر گیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔
19 روزہ کی حالت میں احتلام ہو جانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا
20 بیوی کے ساتھ لیٹنا، ایک دوسرے کے ہاتھ لگانا جائز ہے، بشرطیکہ ایک ہم بستر ہونے کا امکان نہ ہو، اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
21 اگر عورت کو دیکھ کر یا محض دل میں کچھ سوچنے سے منی کا خروج ہو جائے تو روزہ نہیں ٹوٹتا، لیکن ایسا کرنا گناہ ہے۔
22 دن میں فرض غسل کرنے یا پورا دن بغیر غسل کے گزارنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، لیکن ایسا کرنا گناہ ہے۔
-بھارت ایکسپریس
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…