Lok Sabha Election 2024: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی پارلیمنٹ سے نااہلی کے بعد اپوزیشن متحد ہوتی نظر آرہی ہے۔ راہل گاندھی کی نااہلی پر تمام اپوزیشن لیڈروں نے بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں بہار کے نائب وزیر اعلی اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) لیڈر تیجسوی یادو نے کانگریس سے بڑا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “کانگریس حزب اختلاف میں سب سے بڑی پارٹی ہے، لیکن 2024 کے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر فتح حاصل کرنے کے لیے جہاں بھی علاقائی پارٹیاں مضبوط ہیں، انہیں کمان سونپی جائے”۔
ڈپٹی سی ایم تیجسوی نے مزید کہا کہ “بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد اور موجودہ وزیر اعلی نتیش کمار علاقائی جماعتوں اور کانگریس کو اپنے ساتھ لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔”
کانگریس اور علاقائی پارٹیاں مل کر طے کریں آگے کی حکمت عملی
دراصل اس وقت تحقیقاتی ایجنسیوں نے اپوزیشن لیڈروں پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ کئی رہنماؤں سے مختلف معاملات کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔ ساتھ ہی تیجسوی یادو سے بھی سی بی آئی ہیڈکوارٹر میں آٹھ گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی گئی۔ جس کے بعد تیجسوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”کانگریس بہار میں عظیم اتحاد کا حصہ ہے۔ بہار میں ہم ایک بڑی پارٹی ہیں، لیکن کانگریس ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی ہے۔ لالو یادو اور نتیش کمار اور سبھی کوشش کر رہے ہیں کہ تمام علاقائی پارٹیاں اور کانگریس مل کر فیصلہ کریں کہ آگے کیا کرنا ہے؟ ڈپٹی سی ایم نے مزید کہا کہ لوک سبھا سیٹوں پر جہاں بی جے پی کے ساتھ براہ راست مقابلہ ہے، کانگریس کو براہ راست مقابلہ کرنا چاہئے اور اس طرح کی تقریباً 200 سیٹیں ہیں۔
‘میرے خاندان نے ہمیشہ تحقیقات میں تعاون کیا’
دوسری طرف، جب ریلوے میں نوکری کے بدلے زمین گھوٹالے کے معاملے میں سی بی آئی کی انکوائری کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے کہا کہ “ان کے خاندان نے ہمیشہ تحقیقات میں تعاون کیا ہے اور ان سے پوچھے گئے تمام سوالات کے جوابات دیے ہیں”۔ تیجسوی نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ کوئی گھوٹالہ نہیں ہوا، یہ صاف ہے۔ سب جانتے ہیں کہ یہ سب کیوں ہو رہا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…