Ramadan 2023: امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے رمضان المبارک کی آمد پر میڈیا کو جاری اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ یہ ماہ مبارک تبدیلی و انقلاب کا مہینہ ہے۔ اس ماہ کا اصل مقصد مسلمانوں کی انفرادی زندگیوں میں اور مسلم معاشرے کی اجتماعی زندگی میں ایک ہمہ گیر مثبت تبدیلی لانا ہے۔اس تبدیلی کا سب سے نمایاں مظہر اللہ سے سچی محبت، اس سے گہرا تعلق، اس کی مرضی کے آگے سر تسلیم خم کرنا اور زندگی کے ہر معاملے میں اللہ کے حکم کو قبول کرنے کا سچا جذبہ ہے۔ اس کا ایک اور مظہر تقویٰ یعنی اللہ کو ہر دم حاضر و ناظر محسوس کرتے ہوئے، اس کی مرضی کے مطابق ذمہ دارانہ زندگی گذارنے کا مزاج ہے۔ اس کی ایک اور علامت، قرآن سے گہرا تعلق اور قرآنی سوچ، قرآنی نظر، قرآنی مزاج اور قرآنی کردار کی افزائش ہے۔ چوتھا نمایاں مظہر، قرآن کے احکام پر عمل آوری کے لیے مضبوط قوت ارادی اور ڈسپلن کی افزائش ہے۔ اس تبدیلی کی پانچویں خصوصیت مواساة اور غریب انسانوں کے دکھ کو محسوس کرنا اور ان سے سچی ہمدردی ہے۔ اس کی ایک اور خصوصیت محنت و جانفشانی، وقت کی تنظیم اور وقت کا بھرپور استعمال ہے۔
یہ بھی پڑھیں- Ramadan Mubarak 2023: رمضان کا چاند نظر آگیا، ملک کی تمام مساجد میں نماز تراویح کا اہتمام، رمضان کے پہلے عشرہ کا آغاز
یہ وہ خصوصیات ہیں جو کسی فرد یا معاشرے میں پیدا ہوجائیں تو وہ ساری انسانیت کے لیے نور کا مینارہ اور رحمت کا سرچشمہ بن جاتا ہے۔ یہ ہماری ذمے داری ہے کہ اس ماہ میں صرف روایات اور ظاہری مراسم کی تکمیل کی بجائے رمضان اور روزے کے مقاصد پر توجہ دیں اور اس ماہ کو صحیح معنوں میں تبدیلی و انقلاب کا مہینہ بنائیں۔
-بھارت ایکسپریس
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…