سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کے احتجاج میں پہنچے سابق سی ایم اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کی پالیسیوں پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ حکمراں پارٹی عوام کو ڈرا رہی ہے۔ اس دوران اکھلیش نے عتیق احمد کا نام لیے بغیر یوگی حکومت پر بڑا حملہ کیا۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ لوگوں پر جان لیوا حملے کرنا صحت مند جمہوریت کا تعارف نہیں ہو سکتا۔ قنوج کے ایم پی نے کہا کہ ہم سوشلسٹ کبھی بھی بلڈوزر کے کلچر کو قبول نہیں کر سکتے جو لوگوں کو ڈراتے ہیں وہ زیادہ دیر اقتدار میں نہیں رہتے۔
یوپی کے حوالے سے اکھلیش نے کہا کہ وہاں بھی بلڈوزر چلتے ہیں۔ ہم نے فیک اینکاونٹردیکھے۔ دیش کے بڑے چینلز لائیو تھے اور کسی کی پولیس کی حراست میں جان چلی گئی۔ ایس پی سربراہ نے کہا کہ بی جے پی کو مینڈیٹ کو سمجھنا چاہئے۔ ہم نے دیکھا کہ یوپی میں کانوڑکے حوالے سے کیا ہوا اور ہم دیکھا حکومت کو پیچھے ہٹنا پڑے گا۔
اکھلیش یادو نے بجٹ پر بات کی
ریڈی کے احتجاج پر پہنچے ایس پی سربراہ نے بجٹ 2024 کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو پیکج دینے کے خلاف نہیں ہیں ،لیکن یہ پیکیج اتر پردیش کو کیوں نہیں دیا جا رہا ہے۔ اتر پردیش کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں؟ جوہائی ویز آپ بہار کو دے رہے ہیں وہ اتر پردیش کو بھی دے سکتے ہیں۔ اتر پردیش میں جو سیلاب آتی ہے اس کے لئے حوالے سے نیپال سے بات کرنا ضروری ہے۔
قنوج کے ایم پی نے کہا کہ دیکھیں یہ حکومت کس کو پیکیج دے رہی ہے، حکومت کو بچانے کے لیے پیکیج دیے جا رہے ہیں۔ اتر پردیش کو پیکیج کیوں نہیں مل رہا ہے؟ اگر ہم بہار میں سیلاب کو روکنا چاہتے ہیں تو ہمیں نیپال سے بات کرنی ہوگی، پھر ہمیں اتر پردیش کو اپنے ساتھ رکھنا ہوگا، بہار میں ہائی وئے بنیں گے اترپردیش کو اس سے جڑیں گےتو زیادہ بہتر رہے گا۔ ہم نوجوانوں کے لیے پیکیج مانگتے ہیں، یہ تو پیکیج سے حکومت بنا رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…