قومی

عدالت نے ہتک عزت معاملے میں 6 اگست کو پیش ہونے کے لئے یوٹیوبر دھرو راٹھی کو دیا حکم

دہلی کے ساکیت کورٹ نے یوٹیوبردھروراٹھی کے خلاف داخل ہتک عزت معاملے میں سمن جاری کیا ہے۔ عدالت نے دھروراٹھی کو 6 اگست کوعدالت میں پیش ہونے کو کہا ہے۔ یہ عرضی بی جے پی لیڈرسریش کرمشی نکھوا نے داخل کی تھی۔ نکھوا کا الزام ہے کہ دھروراٹھی نے انہیں تشدد پسند اورٹرول کہہ کران کی توہین کی۔ ساکیت کورٹ نے حکم دیا ہے کہ دھرو راٹھی کو اسپیڈ پوسٹ، کوریئرکے علاوہ الیکٹرانک موڈ سے بھی سمن بھیجا جائے۔

اس ویڈیو پرہوا تنازعہ 

واضح رہے کہ دھرو راٹھی نے 7 جولائی 2024 کو اپنے یوٹیوب چینل پرمائی رپلائی ٹوگودی یوٹیوبرس/ایلوش یادو/دھرو راٹھی ہیڈنگ سے ایک ویڈیو بنایا تھا، جس کے بعد نکھوا نے ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائرکیا ہے۔ ہتک عزت عرضی میں کہا گیا ہے کہ دھرو راٹھی کے ذریعہ لگائے گئے الزامات کے سبب انہیں بڑے پیمانے پرمذمت اورتضحیک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ویڈیو میں تمام الزامات بے بنیاد اور بدنیتی سے لگائے گئے ہیں۔

یہ ہیں الزام

نخوا نے کہا ہے کہ دھروراٹھی کی ویڈیوکے نتائج بہت دوررس ہوسکتے ہیں، جس سے لوگوں کا ان پراعتماد کم ہو سکتا ہے۔ یہ ویڈیوان کے ذاتی اورپیشہ ورانہ دونوں شعبوں کوناقابل تلافی طورپرمتاثر کرتی ہے، جس کا اثرکبھی بھی مکمل طورپرختم نہیں ہوگا۔

نکھوا کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا کہ دھرو راٹھی نے اپنے اشتعال انگیز ویڈیو میں ان سے متعلق بے بنیاد دعوے کئے ہیں۔ تشدد پسند اور گالی گلوچ کرنے والے ٹرولنگ میں شامل ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔ نکھوا نے کہا کہ دھرو راٹھی کے ذریعہ لگائے گئے الزامات سے انہیں کافی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

42 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago