سیاست

Haryana Elections 2024: کیا ہریانہ کی اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور اے اے پی کا ہوگا اتحاد؟سسپنس برقرار

کانگریس ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے سیٹوں کی تقسیم پر عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ساتھ بھی بات چیت کر رہی ہے۔ دونوںپارٹیوں کے درمیان نشستوں کی تقسیم پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا جس کی وجہ سے اتحاد کے امکانات تاریک دکھائی دے رہے ہیں۔

کانگریس پارٹی کے کچھ لیڈروں نے اروند کیجریوال کی قیادت والی پارٹی کے ساتھ اتحاد پراعتراض ظاہر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہڈا گروپ اور کچھ دوسرے لیڈر آپ کے ساتھ سیٹ شیئرنگ کے خلاف ہیں۔ ان لیڈروں کا ماننا ہے کہ کیجریوال کی پارٹی کا ہریانہ میں کوئی خاص بنیاد نہیں ہے۔

نشستوں کی تقسیم کے حوالے سے پریشانی

میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 سیٹیں چھوڑنے پر کانگریس کی ہچکچاہٹ کے باعث بات چیت تعطل کا شکار ہوگئی ہے۔ عام آدمی پارٹی اب 50 سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست تیار کر رہی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ اتوار کو اپنے امیدواروں کا اعلان کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کانگریس اے اے پی کے لیے 3-4 سے زیادہ سیٹیں چھوڑنے کو تیار نہیں ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اتحاد کے بارے میں پوچھے جانے پر، اے اے پی کے راجیہ سبھا رکن راگھو چڈھا نے کہا، ‘ہم ابھی بھی بات کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اتحاد ہریانہ کے مفاد میں ہوگا۔ ہر سمت میں ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

کانگریس-بی جے پی کے کئی لیڈر آپ پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں

کانگریس اور بی جے پی کے کئی ناراض لیڈر عام آدمی پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ عام آدمی پارٹی بھی اتوار تک اپنی پہلی فہرست جاری کر سکتی ہے۔ اے اے پی نے بھی ہریانہ میں انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔ جمعہ کو  پنجاپ کے وزیراعلیٰ نے جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس ریلی میں انہوں نے بی جے پی کو نشانہ بنایا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

6 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

7 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

8 hours ago