وزیر اعظم مودی کے ذریعہ ایودھیا میں نو تعمیر شدہ مندر میں رام للا کی مورتی کی شاندار پران پرتشٹھاکی تقریب کی قیادت کرنے کے ایک دن بعد، جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔
اس کے بعد انہوں نے عوام سے خطاب کیا۔ رام جنم بھومی پر بنے بھگوان شری رام کے مندر میں پران پرتشٹھا کے بعد پی ایم مودی بہت جذباتی نظر آئے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ آج پی ایم مودی نے بھی اس حوالے سے ٹویٹ کیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں پی ایم نے کہا کہ ‘کل 22 جنوری کو ہم نے ایودھیا میں جو دیکھا، وہ آنے والے سالوں تک ہماری یادوں میں نقش رہے گا۔’ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے۔
کل اپنے خطاب میں پی ایم مودی نے کہا تھا کہ ’’سیاور رام چندر کی جئے… آج ہمارا رام آگئے ہیں ۔‘‘ اس کے ساتھ ہی پی ایم مودی نے بھگوان کی جے جے کار کی۔ انہوں نے کہا- “آپ سب کو اور تمام ہم وطنوں کو اس پرمسرت موقع پر بہت بہت مبارکباد۔ میں ابھی ابھی آپ سب کے سامنے گرب گرہ میں ایشوریہ چیتنا کاگواہ بن کر آپ سب کے سامنے حاضر ہوا ہوں۔ کتنا کچھ کہنے کو ہے لیکن میرا گلا بھر آیاہے۔‘‘
پی ایم مودی نے کہا، ’’ہمارے رام للا اب نینٹ میں نہیں رہیں گے۔وہ اب اس عظیم مندر میں رہیں گے۔ میرا پختہ یقین ہے کہ جو کچھ ہوا ہے اسے ملک اور دنیا کے کونے کونے میں رام کے بھکتوں نے محسوس کیا ہوگا۔ یہ ماحول، یہ لمحہ ہم سب پر بھگوان شری رام کا آشیرواد ہے۔‘‘
رام للا اب نینٹ میں نہیں رہیں گے
پیر کے روزوزیر اعظم مودی نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے ساتھ ایودھیا کے رام مندر میں رام للا کی مورتی کے پران پرتشھٹا کی رسم ادا کی۔ مندر کو آج سے عوام کے لیے رام للا کے درشن کے لیے کھول دیا گیا ہے اور صبح ہی ملک بھر سے بھکتوں کی ایک بڑی بھیڑ دیکھی گئی ۔جو درشن کے لیے مقدس شہر پہنچے تھے۔
تقریب کے بعد پی ایم مودی نے اپنا 11 دن ورت بھی توڑ ا۔ انہوں نے مورتی کی آرتی کی اور رام للا کو لیٹ کرپرنام کیا۔ یہ مورتی ان کی موجودگی میں ہی نصب کی گئی ۔ مندر روایتی ناگارا انداز میں بنایا گیا ہے اور یہ 380 فٹ لمبا (مشرق-مغرب) 250 فٹ چوڑا اور 161 فٹ بلند ہے۔ اسے 392 ستونوں اور 44 دروازوں سے سہارا دیا گیا ہے۔ مندر کے ستونوں اور دیواروں پر ہندو دیوتاؤں اور دیویوں کے نقش و نگار سے سجایا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…