سیاست

Why Prashant kishor not contesting bihar election 2025: ‘پی کے کا ’خفیہ منصوبہ‘! کیوں چھوڑا انتخابی میدان ؟ جن سوراج پر کہا – ’آل آر نتھنگ

جن سوراج کے بانی پرشانت کشور (پی کے) نے ایک چونکا دینے والا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بہار اسمبلی انتخابات 2025 میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر کے سیاسی حلقوں میں جاری قیاس آرائیوں پر روک لگا دی ہے۔ پی کے نے اس فیصلے کو پارٹی کے وسیع تر مفاد میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتخاب لڑنے سے ان کی توجہ تنظیمی کاموں سے ہٹ سکتی تھی۔ پرشانت کشور نے اپنے انتخابی مہم کی شروعات اس دعوے کے ساتھ کی تھی کہ وہ تیجسوی یادو کو’امیٹھی جیسی شکست‘ دیں گے۔ اب سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ آخر وہ کس بنیاد پر ایسا دعویٰ کر رہے تھے؟ پارٹی نے اس ہاٹ سیٹ سے چنچل سنگھ کو امیدوار بنایا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر جن سوراج 150 سے کم نشستوں پر فتح حاصل کرتی ہے تو یہ پارٹی کے لیے شکست تصور کی جائے گی، کیونکہ ان کا ہدف بہار کو ملک کے 10 سب سے ترقی یافتہ ریاستوں میں شامل کرنا ہے۔ اب یہ سوال اٹھتا ہے کہ آیا وہ تیجسوی یادو کو اسی نشست پر ہدف بنانا چاہتے ہیں یا اگر وہ کوئی دوسری نشست منتخب کرتے ہیں تو جن سوراج وہاں بھی مضبوطی سے مقابلے میں اترے گی۔

کیوں لیا گیا یہ فیصلہ ؟

پرشانت کشور نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے پارٹی کے مفاد میں انتخاب نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر وہ انتخاب لڑتے تو تنظیم کے کام اور پارٹی کی حکمتِ عملی پر ان کی توجہ منتشر ہو سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس پہلے ہی بہت سے کام ہیں، اور اگر میں الیکشن لڑنے جاتا تو کئی دنوں کا نقصان ہوتا۔ میں وہی کرتا رہوں گا جو اس وقت کر رہا ہوں۔ پرشانت کشور نے یہ بھی کہا کہ اگر ان کی پارٹی کو 150 سے کم نشستیں ملتی ہیں، تو وہ اسے اپنی شکست تسلیم کریں گے۔

اچھی فتح یا بری شکست

جن سوراج کے بانی کے مطابق، اگر جن سوراج اچھا مظاہرہ کرتی ہے تو بہار کو ملک کی ٹاپ 10 ریاستوں میں لانے کا موقع ملے گا۔ لیکن اگر عوام نے ان پر بھروسہ نہ کیا تو وہ سڑک اور سماج کی سیاست پر توجہ دیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی یا تو شاندار فتح حاصل کرے گی یا پھر بری طرح شکست سے دو چار ہو گی — درمیان کا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔ اسی کے ساتھ پرشانت کشور نے بدعنوان سیاست دانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آئی تو ایک نیا قانون بنایا جائے گا، جس کے تحت 100 سب سے زیادہ بدعنوان لیڈروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

LPU Student Protest: ایل پی یو میں طلبہ کا احتجاج بے قابو، پولیس کے ساتھ جھڑپ، فگواڑا-جالندھر ہائی وے جام، کئی گاڑیاں میں لگائی آگ

لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے باہر احتجاج نے اختیار کی پُرتشدد شکل، طلبہ نے نعرے بازی…

9 hours ago

Ashok Singhal Birth Centenary: اشوک سنگھل کی جنم صدی پر گونجا ’رام نام‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نوجوانوں سے کیا اپیل

بھارت منڈپم میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اشوک سنگھل…

9 hours ago

Virat Kohli Century: ترواننت پورم میں ’کنگ کوہلی‘ کا طوفان! سنچری جڑ کر ویسٹ انڈیز کو کیا بے حال، ہندوستان نے 8 وکٹ سے ہرایا

 ہندوستان نے وراٹ کوہلی اور کپتان شبھمن گل کی شاندار سنچریوں کی بدولت اتوار کو…

9 hours ago

Amit Shah Congress Challenge: امت شاہ کی کانگریس کو دوٹوک للکار، کہا- بے بنیاد دعوؤں کے بجائے اعداد و شمار کے ساتھ کریں بات

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کانگریس پر حملہ تیز کرتے ہوئے سابق…

10 hours ago