قومی

Professor Shahid Akhter Chief Guest on the 95th Birth Anniversary of Bharat Ratna Dr. A P J Abdul Kalam: ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی 95ویں سالگرہ پر قومی سیمینار کا انعقاد — پروفیسر شاہد اختر کا جامع خطاب

بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی 95ویں یو م پیدائش کے موقع پر ایک قومی سیمینار کا انعقاد سول سروسز آفیسرز انسٹیٹیوٹ، ونے مارگ، چانکیہ پوری، نئی دہلی میں ہوا۔ یہ پروگرام   14 اکتوبر  2025کو صبح 10 بجے  شروع ہوا،جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ممتاز تعلیمی ماہرین، دانشوروں، اساتذہ، محققین اور طلبہ نے شرکت کی۔

اس بامقصد تقریب میں پروفیسر شاہد اختر کو مہمانِ خصوصی (چیف گیسٹ) کی حیثیت سے مدعو کیا گیا، جنہوں نے “ٹیکنالوجی کا استعمال اور شمولیتی تعلیم: فوائد و چیلنجز” کے موضوع پر کلیدی خطبہ دیا۔ ان کا خطاب نہایت معلوماتی، بصیرت افروز اور وقت کی ضرورت سے ہم آہنگ

تھا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ٹیکنالوجی تعلیم کو سب کے لیے قابل رسائی بنانے میں ایک مضبوط ذریعہ بن چکی ہے، مگر اس کے ساتھ ساتھ کئی چیلنجز بھی سامنے آتے ہیں، جن پر غور و فکر اور مناسب پالیسی سازی کی ضرورت ہے۔

تقریب کی صدارت معروف سماجی رہنما جناب شمیم اختر صاحب نے کی، جن کی قیادت میں “تعلیمی بیداری” (Talimi Bedari) ٹیم تعلیمی میدان میں قابل قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔ پروفیسر شاہد اختر نے شمیم اختر صاحب اور ان کی ٹیم کو تعلیمی اصلاحات اور سماجی شعور بیدار کرنے میں ان کی کاوشوں پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس تقریب میں اعزازی مہمانوں کی حیثیت سے کرنل طاہر مصطفیٰ (رجسٹرار، جامعہ ہمدرد)، ڈاکٹر ابوالقیوم (ڈائریکٹر ٹیکنیکل و ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر، وزارت آیوش)، اور جناب فاروق صدیقی صاحب (AMP) نے بھی شرکت کی۔ ان معزز شخصیات نے سیمینار میں اپنے خیالات کا
اظہار کیا اور ڈاکٹر عبدالکلام کے وژن، تعلیم کے لیے ان کے جذبات، اور ملک کی ترقی میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔

یہ پروگرام تعلیم، تحقیق، اور سماجی ترقی کے لیے وقف ایک مضبوط پیغام لے کر اختتام پذیر ہوا۔ حاضرین نے سیمینار کو ایک متاثر کن علمی تجربہ قرار دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Asian Games: شیفالی ورما کی پہلی ٹی20 سنچری، بھارت نے بنگلہ دیش کو 196 رنز کا دیا ہدف

بھارتی ٹیم نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے اور…

25 minutes ago

Soundarya Rajinikanth: سپر اسٹار رجنی کانت کی بیٹی سوندریا نے اداکاری کے بجائے گرافک ڈیزائنر کے طور پر شروع کیا کیریئر

سوندریا نے 2010 میں فلم ’گوا‘ کے ذریعے بطور پروڈیوسر اپنے فلمی کیریئر کا آغاز…

49 minutes ago

Road Accident: ممبئی میں خوفناک سڑک حادثہ، پل سے گری تیز رفتار کار، 3 افراد ہلاک، ایک کی حالت تشویشناک

بی ایم سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائر اسپتال کے چیف میڈیکل…

1 hour ago

Nawada School Viral Video: نوادہ میں طالبات نے ہیڈ ماسٹر پر لگائے سنگین الزامات، چھیڑ چھاڑ اور پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

آٹھویں جماعت کی ایک طالبہ نے الزام لگایا کہ جمعہ کو وہ امتحان کے لیے…

2 hours ago

Trump Returns Unexpectedly to White House: اچانک وائٹ ہاؤس واپس لوٹے ٹرمپ، خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر حملوں کا الرٹ، ایڈوائزری جاری

امریکی سفارت خانے نے کہا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ نے سعودی عرب…

2 hours ago