قومی

BJP Announces Candidates For By Election : بہار اسمبلی انتخابات کی پہلی لسٹ جاری ہونے کے بعد بی جے پی نے ضمنی اسمبلی انتخابات کے لیے جاری کی امیدواروں کی لسٹ

بہار اسمبلی انتخابات کی پہلی لسٹ جاری کرنے کے فوراً بعد، بی جے پی نے اب ملک کے چار ریاستوں (جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، اڈیشہ اور تلنگانہ) میں ہونے والے اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی لسٹ جاری کر دی ہے۔ اس لسٹ میں پانچ سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں جموں و کشمیر کی بڈگام، نگروٹا، جھارکھنڈ کی گھاٹ شلا، اڈیشہ کی نواپاڈا اور تلنگانہ کی جوبلی ہلز شامل ہیں۔ یہ لسٹ اشارہ دیتی ہے کہ بی جے پی کا دھیان اب ان اہم ضمنی انتخابات پر مرکوز ہے۔

جنرل سیکرٹری نے جاری کی لسٹ

قومی جنرل سکریٹری اور ہیڈ کوارٹر انچارج ارون سنگھ نے لسٹ جاری کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، اڈیشہ اور تلنگانہ کی پانچ سیٹوں پر 2025 کے اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے ناموں کو منظوری دے دی ہے۔

جموں کشمیر ضمنی الیکشن

آغا سید محسن کو بڈگام ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار بنایا گیا ہے۔

دیویانی رانا کو نگروٹہ ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار بنایا گیا ہے۔

جھارکھنڈ ضمنی انتخاب

بابولال سورین کو گھاٹ شیلا (ایس ٹی) ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار بنایا گیا ہے۔

اوڈیشہ ضمنی انتخاب

جے دھولکیا کو نواپاڈا ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار بنایا گیا ہے۔

تلنگانہ ضمنی انتخاب

لنکالا دیپک ریڈی کو جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار بنایا گیا ہے۔

ضمنی انتخابات کو ہلکے میں نہیں لے رہی ہے بی جے پی

بی جے پی کی جانب سے ضمنی انتخابات کے امیدواروں کی جو لسٹ جاری کی گئی ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پارٹی کا مقصد بہار کے انتخابات ہی نہیں دیگر ریاستوں میں بھی کلیدی سیٹوں پر اپنی گرفت مضبوط کرنا ہے۔ جموں و کشمیر کی دو نشستوں پر امیدوار کھڑا کرنا، خاص طور پر بڈگام میں ایک، وادی میں بی جے پی کی توسیع کی حکمت عملی کو نمایاں کرتا ہے۔ جھارکھنڈ، اڈیشہ اور تلنگانہ کی سیٹوں پر مضبوط امیدوار کھڑے کرکے، بی جے پی نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ان ریاستوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کو ہلکے میں نہیں لے رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Setback for Sonia Gandhi: سونیا گاندھی کی مشکلات میں اضافہ، ووٹر لسٹ معاملے میں مجسٹریٹ کا حکم منسوخ، نظرثانی کے لیے عرضی منظور

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے شکایت کنندہ کو اضافی دستاویزات داخل کرنے کی اجازت…

53 minutes ago

State Child Bravery Award: وزیرداخلہ امت شاہ اور وزیراعلیٰ دھامی نے اتراکھنڈ کے 6 بچوں کو ریاستی بہادری ایوارڈ سے نوازا

یہ ایوارڈ محکمہ خواتین کو بااختیار بنانے اور اطفال کی ترقی کی جانب سے مالی…

1 hour ago

CBSE 10th-12th Exam 2027 Date Sheet: سی بی ایس ای نے 10ویں اور 12ویں کے شیڈول کا کیا اعلان، 16 فروری سے امتحانات کا آغاز

سی بی ایس ای نے 10ویں اور12ویں بورڈ امتحان 2027 کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی…

2 hours ago