سیاست

Rahul Gandhi disqualification: راہل گاندھی کے رکن اسمبلی کے جانے پر نتیش کمار کیوں ہیں خاموش؟ کیا ہے اس خاموشی کا سیاسی مطلب؟

Rahul Gandhi disqualification: راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت منسوخ ہونے کے بعد ملک میں سیاسی ہلچل مچ گئی ہے۔ تمام اپوزیشن پارٹیاں اس معاملے پر مرکز کی مودی حکومت کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ ایس پی، آر جے ڈی سے لے کر عام آدمی پارٹی سمیت کئی جماعتوں نے کانگریس کی حمایت کی ہے اور راہل گاندھی کی رکنیت منسوخی کے معاملے پر حکومت پر حملہ کیا ہے۔ دوسری طرف بہار کے سی ایم نتیش کمار کی خاموشی نے سیاسی گلیاروں میں ہلچل بڑھا دی ہے۔ راہل گاندھی کی رکنیت کے معاملے پر ابھی تک نتیش کمار نے کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

راہل گاندھی کی رکنیت کے بعد خاموش ہیں نتیش

تاہم نتیش کمار کی خاموشی حیران کن نہیں ہے کیونکہ جب مرکزی ایجنسیاں لالو یادو اور ان کے خاندان کے خلاف تحقیقات کر رہی تھیں تب بھی انہوں نے کوئی سیدھا جواب نہیں دیا تھا۔ بعد میں اگرچہ انہوں نے کہا تھا کہ آر جے ڈی-جے ڈی یو کے ساتھ رہنے کے بعد انہیں ہراساں کیا جاتا ہے۔ دوسری طرف، نتیش کمار اور کانگریس کے درمیان این ڈی اے سے علیحدگی کے بعد سے ہی ‘سرد جنگ’ جاری ہے۔ دراصل، دونوں پارٹیاں وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار کو لے کر اپنا دعویٰ کرتی رہی ہیں۔

جہاں جے ڈی یو کا دھڑا نتیش کمار کو وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار کے طور پر پیش کر رہا ہے، وہیں کانگریس پارٹی راہل گاندھی کے علاوہ کسی بھی پارٹی کے لیڈر کو وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار کے طور پر قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں- BJP on Rahul Gandhi Disqualification: راہل گاندھی کے الزامات پر بی جے پی کا پلٹ وار، کہا- جھوٹ بولنا راہل گاندھی کی فطرت میں شامل

دوسری جانب حالیہ سیاسی پیش رفت سے متعلق ایک دلچسپ منظر جمعہ کو اس وقت دیکھنے میں آیا جب کانگریس کی قیادت میں حکمراں جماعت کے ایم ایل اے بہار اسمبلی میں راہل گاندھی کی حمایت میں احتجاج کر رہے تھے، اس وقت جے ڈی یو کے ایم ایل ایز نے ان سے دوری بنائے رکھی۔ تاہم جے ڈی یو کے صدر للن سنگھ نے راہل گاندھی کے خلاف کارروائی کی مخالفت کی ہے۔

بدل گیا ہے نتیش کا رویہ

وہیں، این ڈی اے سے الگ ہونے کے بعد، اکثر بی جے پی پر حملہ آور رہنے والے نتیش کمار کا رویہ بدلا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آر جے ڈی کے ساتھ مل کر گرینڈ الائنس حکومت بنانے کے بعد نتیش کمار پی ایم مودی اور بی جے پی کو نشانہ بناتے  رہے ہیں، لیکن ان دنوں وہ بی جے پی کے تئیں کافی نرم رویہ اختیار کر رہے ہیں، جس کے بعد سیاسی حلقوں میں طرح طرح کے وسوسے چل رہے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

ICC Rankings: آئی سی سی رینکنگ: کیریئر کے تیسرے ہی ون ڈے میچ میں 5 وکٹیں، ویشنوِی شرما نے 53 مقام کی چھلانگ لگائی

ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی نوجوان اسپنر ویشنوِی شرما نے آئی سی سی ویمنز ون…

4 minutes ago

Parlay Missile Successful Test: پرلے میزائل کا کامیاب تجربہ، دورانِ پرواز راستہ بدلنے کی صلاحیت نے بڑھائی اہمیت

ڈی آر ڈی او کے تیار کردہ پرلے میزائل کا اڈیشہ کے چندی پور میں…

27 minutes ago

Netan Yahu Crisis: اسرائیل میں نیتن یاہو کی کرسی پر خطرہ؟ عرب جماعتیں گادی آئزنکوٹ کی حمایت کے لیے تیار، لیکن رکھی بڑی شرط

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

3 hours ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز، جہانگیرپوری میں 499 ریکارڈ

دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر…

3 hours ago