سیاست

Revealed in the post of Modi Story: گجرات کے سی ایم رہتے ہوئے پی ایم مودی ریٹائرڈ افسران کو کیوں لکھتے تھے خط ؟ ’مودی اسٹوری‘ کی پوسٹ میں ہوا انکشاف

گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ اور موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی سے جڑی کئی متاثر کن کہانیاں موجود ہیں، جو ان کی قیادت کے وژن اور انسانی جذبات کی عکاسی کرتی ہیں۔ ایسی ہی ایک کہانی سال 2010 کی ہے، جب گجرات اپنی سوان جینتی (پچاسویں سالگرہ) منا رہا تھا۔ اس واقعے میں سابق آئی اے ایس افسر وی کرشن مورتی بھی شامل تھے، جن کے ایک پرانے انٹرویو نے ان یادوں کو پھر سے تازہ کر دیا ہے۔

مودی اسٹوری نے  ایکس پر کیا انکشاف

’مودی اسٹوری’ نامی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے ‘ایکس’ پر سابق آئی اے ایس افسر وی کرشن مورتی کے انٹرویو کا ایک مختصر حصہ شیئر کیا، جو نریندر مودی سے جڑی ایک متاثر کن پہلو کو اجاگر کرتا ہے۔

پی ایم مودی ریٹائرڈ افسران کو خط لکھتے تھے

2010 میں جب گجرات سوان جینتی منا رہا تھا، تب اُس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی نے ایک بہت ہی سوچے سمجھے اور جذباتی اقدام کا آغاز کیا۔ انہوں نے گجرات کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے ریٹائرڈ بیوروکریٹس اور افسران کو ذاتی طور پر خط لکھ کر ان کی خدمات کا اعتراف کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

ایسے شعبے میں جہاں ریٹائرمنٹ کے بعد عوامی سطح پر پہچان کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے، یہ قدم اپنی خلوص اور گرمجوشی کے باعث بہت خاص تھا۔ کئی سابق افسران مودی جی سے ذاتی خط پا کر حیران اور خوش ہو گئے۔ ان خطوط میں صرف شکریہ ہی نہیں تھا بلکہ ان میں ایک گہری قدردانی اور احساسِ وابستگی بھی جھلکتا تھا۔ ریاست کے سفر میں شراکت داری کی سوچ بھی ان خطوط میں موجود تھی۔

سابق آئی اے ایس افسر وی کرشن مورتی بھی تھے شامل

اس عزت افزائی کا حصہ بننے والوں میں سابق آئی اے ایس افسر وی کرشن مورتی بھی شامل تھے۔ اس لمحے کو یاد کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا:”میں نے پہلے کبھی کسی ریاست میں ایسا کچھ ہوتا نہیں سنا تھا۔ اس طرح کی پہل کہیں نہیں دیکھی۔ اس سے محسوس ہوا کہ برسوں کی محنت کو یاد رکھا جا رہا ہے اور اس کی قدر کی جا رہی ہے۔ یہ ایک معنی خیز لمحہ تھا۔”

ایک مشترکہ مشن کی سوچ

پی ایم  مودی ذاتی رابطے کے لیے جانے جاتے ہیں، مگر اس قدم نے ان کی اجتماعی سوچ اور شکرگزاری کے جذبے کو نمایاں کیا۔ اس سے یہ واضح ہوا کہ ان کے نزدیک قوم کی تعمیر صرف کسی ایک شخص کی کوشش نہیں بلکہ ایک مشترکہ مشن ہے، جہاں ہر شخص کا کردار اہم ہے اور اسے یاد رکھا جاتا ہے۔

یہ پہل اس بات کی علامت ہے کہ پی ایم مودی کی سوچ میں ریاست اور قوم کی ترقی ایک اجتماعی کوشش ہے۔ صرف یہی نہیں، بلکہ اس میں یہ بھی ظاہر ہوا کہ ہر ایک کا تعاون معنی رکھتا ہے اور اسے فراموش نہیں کیا جاتا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

5 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

5 hours ago