سیاست

Sanjay Singh Reaction On Jalandhar West By Poll:سنجے سنگھ نے پنجاب کے ان دو لیڈروں کی شیئر کی تصویر، کہا جس نے اے اے پی کودیا دھوکہ  ان کی یہ …

جالندھر ویسٹ اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب کی گنتی جاری ہے۔ اس میں بی جے پی امیدوار شیتل انگورل پیچھے چل رہے   ہیں اور عام آدمی پارٹی کے امیدوار مہندر بھگت آگے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اے اے پی ایم پی سنجے سنگھ نے شیتل انگورال اور سشیل کمار رنکو کو ان کی تصاویر شیئر کرکے نشانہ بنایا ہے۔

ایکس پوسٹ میں آپ کے سابق ایم پی سشیل رنکو اور سابق ایم ایل اے شیتل انگورال کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ سب جانتے ہیں، آج ان کی کیا حالت ہے؟

سنجے سنگھ نے مزید کہا کہ ان دونوں بھائیوں سے ہمیں کیا سبق ملتا ہے جو اے اے پی لیڈر تھے، جس نے اےاے پی کو دھوکہ دیا اس کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔ یاد رکھیں، آپ سے بی جے پی میں جانے والے کا کیا ہوا؟ دونوں لیڈروں کا ذکر کرتے ہوئے   انہو ں  نے لکھا ہے کہ ایک ہے رنکو اے اے پی ایم ایل اے تھے۔ دوسرے ہیں شیتل اے اے پی کے ایم ایل اے تھے ،دونوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی اور پارٹی لیڈروں کو گالیاں  دی، دونوں الیکشن ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ضمنی انتخابات میں انڈیا اتحاد کا جلوہ، 13 میں سے 10 نشستوں پر حاصل کی برتری

مہندر بھگت 37,325 ووٹوں سے جیت گئے

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جالندھر ویسٹ اسمبلی ضمنی انتخاب 2024 میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی ختم ہو گئی ہے۔ اس سیٹ پر آپ اور بی جے پی امیدوار کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہونے والی تھی۔ جالندھر ویسٹ سیٹ پر تمام 13 راؤنڈز کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔ اے اے پی امیدوار مہندر بھگت کو کل 55,246 ووٹ ملے ہیں۔ وہیں بی جے پی امیدوار اور سابق آپ ایم ایل اے شیتل انگورال کو 17,921 ووٹ ملے۔ کانگریس امیدوار سریندر کور، جو تیسرے نمبر پر رہی، کو 16,757 ووٹ ملے۔ AAP امیدوار 37,325 ووٹوں سے جیتنے میں کامیاب رہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

INDIA Alliance Big Rally Plan: ووٹ چوری کے معاملے پر انڈیا اتحاد کی بڑی تیاری، دسمبر میں رام لیلا میدان سے طاقت دکھانے کا منصوبہ

دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…

1 minute ago

INDIA Alliance Massive Protest Against Vote Chori: ووٹ چوری کا معاملہ، سڑک سے سپریم کورٹ تک عوامی سیلاب، کب کیا ہوا؟ جانیے مکمل ٹائم لائن

ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…

35 minutes ago

Governor Appointments India: چھ ریاستوں میں نئے گورنروں کی تقرری، اوم پرکاش ماتھر کیرالہ پہنچے، تمل ناڈو سمیت کئی ریاستوں کو ملے نئے گورنر

صدر دروپدی مرمو نے چھ ریاستوں میں نئے گورنروں کی تقرری کا اعلان کیا، راجندر…

36 minutes ago

Delhi Voter List SIR 2026: دہلی میں ووٹر لسٹ کی اصلاح کا کام تیز، 20 لاکھ ووٹروں کے مسائل حل، خصوصی کیمپوں کا اعلان

ایس آئی آر 2026 کے تحت ووٹر لسٹوں کی اصلاح کا کام تیز، دہلی میں…

56 minutes ago