بین الاقوامی

A Successful Career in STEM Subjects: اسٹیم مضامین میں کامیاب کریئر سازی

تحریر: شفق زہرا

میں یونیورسٹی آف ورجینیا (یو وی اے) میں بایوانفارمیٹکس میں پوسٹ ڈاکٹریٹ کررہی ہوں۔ میں خود کوخوش قسمت تصورکرتی ہوں کہ میں ایک فعال اورمددگارتدریسی عملہ کا حصہ ہوں، جواسٹیم شعبہ جات (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اورریاضی ) میں تنوع اورشمولیت کا علم بردارہے۔ اسٹیم شعبہ جات میں خواتین کوبااختیاربنانے والے مشمولی  طبقات اورقابل قدرتعاون نے یونیورسٹی آف ورجینیا میں میرے تعلیمی سفراورکریئرمیں نہایت اہم کردارادا کیا ہے۔

یونیورسٹی آف ورجینیا میں شمولیت کوپروان چڑھانے والی ثقافت ہے، جہاں مختلف پس منظروالے محققین اشتراک اوراختراع کا فیض اٹھاتے ہیں۔ یہی سبب ہے کہ یونیورسٹی میں صنفی اورنسلی مساوات اورباہمی عزت واحترام کا خوش گوارماحول ہے، جہاں ہرکس وناکس کوخیال آرائی کی آزادی ملتی ہے اوراس کووقعت بھی دی جاتی ہے۔ میں نے خود تنوع والے کئی ورک شاپ، رابطہ کاری پروگراموں اورقرابت داری پروگراموں میں شرکت کی ہے۔ ان تمام چیزوں سے مختلف مضامین کے مابین بہتراورمعنی خیزروابط قائم ہوتے ہیں۔

مارچ (امریکہ میں خواتین کے لیے مخصوص ماہ) کی مناسبت سے پورے امریکہ میں مختلف طبقات خواتین کی ہمہ جہت خدمات بشمول سائنس اورمیڈیسین کے شعبہ جات  میں ان کے کردارکی تعظیم کرتی ہیں۔ اس سال ہم نے قومی عنوان ’’وہ خواتین جومساوات، تنوع اور مشمولیت کی علم بردارہیں‘‘ کے تحت تقریبات منعقد کیں۔ اس کا مقصد ورجینیا یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی ان خواتین کی تعظیم کرنا تھا جنہوں نے یونیورسٹی کے شعبہ صحت میں بیش بہا خدمات انجام دیں۔ پورے امریکہ اوریووی اے ہیلتھ دونوں میں ہی غیر معمولی خواتین کی لا ثانی خدمات رہی ہیں۔ نیزانہوں نے میڈیکل سائنس میں کارہائے نمایاں انجام دینے کے ساتھ ساتھ صنفی اورنسلی مساوات کو بھی فروغ دیا ہے۔ صحت کے میدان میں جن تاریخی خواتین کا شمار ہوتا ہے ان میں امریکی فوج کی اوّلین سرجن اورحقوق نسواں کی علم بردارڈاکٹرمیری ایڈوارڈس واکر، پہلی امریکی خاتون طبیب ڈاکٹرسوزین لا فلیش پکاٹ اورڈاکٹرویوین پِن جنہوں نے یو وی اے اسکول آف میڈیسن سے تعلیم حاصل کی اورجنہیں قومی ادارہ برائے صحت کے دفتربرائے صحت نسواں تحقیق کی اولین کُل وقتی ڈائریکٹرہونے کا شرف حاصل ہے، کے نام قابل ذکرہیں۔

یو وی اے کے اپنے قیام کے دوران میرا رابطہ مشمولی طبقات اوراتالیقوں سے ہوا۔ ادارے کے ان متنوع تجربات سے میرے اندرقابل قدرہنر پیدا ہوا، تعلقات میں وسعت آئی اور میں اپنی پیشہ ورانہ اعلیٰ تعلیم کے خواب کوشرمندہ تعبیرکرنے میں کامیاب ہوئی۔ اس سال یووی اے میں خواتین کی طبّی خدمات کا صد سالہ جشن منایا جارہا ہے۔ اس کا انعقاد یو وی اے کمیونٹی آن ویمن ان میڈیکل اینڈ سائنس اورمیگزائین پلاٹزر لِن ویمنس سینٹرمشترکہ طورپرکررہے ہیں۔ میں ان تقریبات میں شرکت کرنے کے لیے کافی زیادہ پُرجوش ہوں۔

یو وی اے کا خیرمقدم کرنے والا ماحول اوریونیورسٹی آف ورجینیا کی مشمولی ثقافت میرے لیے بہت سود مند ثابت ہوئی۔ میرا عزم ہے کہ  کریئراہداف میں پیش قدمی کرتے ہوئے میں اسٹیم شعبہ جات میں تنوع اورسرپرستی کوفروغ دیتی رہوں گی ۔

شفق زہر۱ورجینیا یونیورسٹی میں پوسٹ ڈاکٹورل ریسرچر ہیں جن کا تخصص کا میدان  بایو انفارمیٹکس ہے۔

بشکریہ اسپَین میگزین، امریکی سفارت خانہ، نئی دہلی

Bharat Express

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،ٹرین میں آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین کے کود گئے مسافر،ایک درجن سے زیادہ کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

9 seconds ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

31 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

1 hour ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

2 hours ago