اسپورٹس

IND vs ZIM: آج زمبابوے سے سیریز جیتنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی ٹیم انڈیا، جانئے کیا ہوگی ہندوستان کی پلیئنگ الیون

IND vs ZIM: بھارت اور زمبابوے کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ آج (13 جولائی بروز ہفتہ) کھیلا جائے گا۔ 2-1 سے آگے چل رہی ٹیم انڈیا اس میچ کو جیت کر سیریز جیتنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ شبمن گل کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے سیریز کا آغاز شکست کے ساتھ کیا لیکن پہلا میچ ہارنے والی ہندوستانی ٹیم نے اگلے دو میچ جیت لیے۔ ایسے میں ٹیم انڈیا آج چوتھے میچ کے لیے ایک مختلف پلیئنگ الیون کے ساتھ میدان میں اتر سکتی ہے۔ تو آئیے ٹیم انڈیا کی پلیئنگ الیون سے لے کر لائیو اسٹریمنگ تک اس میچ کی تمام تفصیلات جانتے ہیں۔

پچ رپورٹ

سیریز کے تمام میچ ہرارے کے ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جا رہے ہیں۔ یہاں بلے بازوں کو صرف پہلے میچ میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا جس میں دونوں ٹیمیں 120 رنز کا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں۔ زمبابوے نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 115 رنز بنائے تھے اور پھر جواب میں ٹیم انڈیا صرف 102 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پھر دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پچ بلے بازوں کے لیے بہت مددگار ثابت ہوئی۔ دوسرے میچ میں ٹیم انڈیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 234 رنز بنائے۔ جواب میں زمبابوے کی ٹیم 134 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس کے بعد تیسرے میچ میں ہندوستانی بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 182/4 رنز بنا ڈالے۔ اس سے ایک بات واضح ہو رہی ہے کہ میچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ پچ بلے بازوں کے لیے آسان ہوتی جا رہی ہے۔ ایسے میں بلے بازوں کا دبدبہ چوتھے میچ میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ یہاں کی پچ خشک ہے جہاں تیز گیند بازوں کو سوئنگ کے لیے زیادہ مدد نہیں مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Team India Bowling Coach: جنوبی افریقہ کے اس سینئرکھلاڑی کوگیند بازی کوچ بنانا چاہتے ہیں گوتم گمبھیر، بی سی سی آئی سے کی یہ بڑی اپیل

چوتھے T20 میں ٹیم انڈیا کا ممکنہ پلیئنگ الیون

شبمن گل (کپتان)، یشسوی جیسوال، ابھیشیک شرما، رتوراج گائیکواڑ، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، شیوم دوبے، رنکو سنگھ، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، آویش خان، تشار دیشپانڈے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Delhi Air Pollution:دہلی کی ہوا میں سانس لینا ہوا دوبھر، 25علاقوں میں اے کیو آئی کی سطح 400 تا 500 کے درمیان

دہلی کی ہوا مسلسل دو دنوں سے سنگین زمرہ میںہے، جس کی وجہ سے صبح…

1 minute ago

UPPSC Aspirants Protest:نئے امتحانی نظام کے خلاف طلباء کا احتجاج پانچویں دن بھی جاری،یوپی پی ایس سی کے خلاف نعرہ بازی

طلباء کمیشن کے دفتر کے باہر سڑکوں پر جمع ہیں، کمیشن کے اعلان کے باوجود…

30 minutes ago

Maharashtra Assembly Elections 2024:ممبئی میں وزیر اعظم مودی کی ریلی میں شامل نہیں ہوئے اجیت پوار،این سی پی لیڈران نے بھی بنائی دوری

وزیراعظم نریندر مودی  نے ریلی کے دوران کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی کے لوگ خوشامد کے…

53 minutes ago

CM Yogi Jharkhand Rally:لال سلام والوں کو دھکا دے کر باہر کرنا ہے، جھارکھنڈ میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا خطاب

وزیراعلی یوگی آدتیہ نے کہا کہ کانگریس انچارج کہہ رہے تھے کہ حکومت آئی تو…

1 hour ago

SDM Slap Row: کون ہیں نریش مینا، جن کے تھپڑ سے راجستھان میں مچی ہے کھلبلی؟

اجمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اوم پرکاش کے مطابق مینا کو گرفتار کر لیا…

11 hours ago

Women’s Asian Champions Trophy 2024: ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی میں دیپیکا نے 5 گول کیے، ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 13-0 سے دی شکست

دیپیکا نے تیسرے، 19ویں، 43ویں، 44ویں اور 45ویں منٹ میں گول کیے، جب کہ پریتی…

11 hours ago