سیاست

Rahul Gandhi : جموں و کشمیر میں جیت پر راہل گاندھی نے کہا کہ انڈیا اتحاد کی جیت آئین کی جیت ہے

ہریانہ اور جموں و کشمیر میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ہریانہ کے کانگریس کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ببرشیر کہا۔ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے ساتھ اتحاد میں کانگریس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس کے بارے میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا، “جموں و کشمیر کے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ۔ ریاست میں انڈیا اتحاد کی جیت آئین کی جیت ہے۔ یہ جمہوری عزت نفس کی جیت ہے۔”

ہریانہ کے کارکنوں  کو ببر شیر کہا

ہریانہ میں اس بار کانگریس کسانوں اور پہلوانوں کے مسائل پر 10 سال بعد اقتدار میں واپسی کی امید کر رہی تھی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ بی جے پی نے ہریانہ میں ہیٹ ٹرک بنا کر بڑی جیت حاصل کی۔ ہریانہ میں کانگریس کی شکست پر پارٹی لیڈرراہل گاندھی نے نتائج کا تجزیہ کرنے کی بات کی ہے۔

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا، “ہم ہریانہ کے غیر متوقع نتائج کا تجزیہ کر رہے ہیں۔ ہم بہت سے اسمبلی حلقوں سے آنے والی شکایات کے بارے میں الیکشن کمیشن کو مطلع کریں گے۔ ہریانہ کے تمام لوگوں کی  ان  کی حمایت اور  ببر شیر کارکنوں کا   دل کی گہرائی سے  شکریہ ۔ آپ کا تہہ دل سے شکریہ۔ ہم حقوق، سماجی اور معاشی انصاف کے لیے اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے اور آپ کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

جموں خطے میں کانگریس ایک سیٹ جیت سکی

نیشنل کانفرنس (NC) جموں و کشمیر میں 42 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہے اور اپنی اتحادی پارٹنر کانگریس (6 نشستوں) کے ساتھ مرکزی زیرانتظام علاقے میں اگلی حکومت بنانے کے لیے تیار ہے۔ جموں و کشمیر کے انتخابات میں کانگریس کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں ہے، کیونکہ اسے جموں خطے میں صرف ایک سیٹ ملی ہے۔

لوک سبھا انتخابات کے بعد یہ مانا جا رہا تھا کہ کانگریس اس بار ہریانہ میں حکومت بنا سکتی ہے، لیکن انتخابی نتائج نے ایک بار پھر کانگریس کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ ہریانہ میں شکست کے مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ جیسی ریاستوں میں اتحادیوں کے ساتھ سیٹوں تال میل کرنے میں کانگریس کی پوزیشن اب  کمزور ہوسکتی ہے۔ ان دونوں ریاستوں میں نومبر میں اسمبلی انتخابات ہونے کا امکان ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی چندر چوڑ 10 نومبر ہو جائیں گے سبکدوش، ان اہم فیصلوں پر رہے گی نظر

چیف جسٹس ریٹائرمنٹ سے قبل کئی اہم فیصلے دیں گے۔ جس میں علی گڑھ مسلم…

24 mins ago

France Expels Osama’s Son: اسامہ بن لادن کے بیٹے کو فرانس حکومت نے ملک بدر کردیا، دہشت گردی سے متعلق کیا تھا پوسٹ

فرانسیسی وزیر داخلہ  نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرایک پوسٹ میں لکھا،'' مسٹر بن…

37 mins ago

Bhool Bhulaiyaa 3: بھول بھولیا 3′ کا شاندار ٹریلر جاری، یہ ہارر اور کامیڈی کا زبردست سنگم ہے

کارتک آرین کی فلم 'بھول بھولیا 3' کا ٹریلر بالآخر ریلیز ہو گیا ہے۔ اس…

54 mins ago

Israeli air strike on residential building in Damascus: دمشق میں رہائشی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملہ، 7 شہری ہلاک، 11 زخمی

شام کی وزارت خارجہ نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ’’وحشیانہ جرم‘‘…

56 mins ago

Acharya Pramod Krishnam: ہریانہ میں کانگریس کی شکست پر آچاریہ پرمود کرشنم کا طنز، راہل گاندھی کو کہا ’’پنوتی ‘‘

دراصل ہریانہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رائے بریلی کے رکن پارلیمنٹ راہل…

1 hour ago