ہریانہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو تاریخی کامیابی ملی ہے۔ بی جے پی نے 90 میں سے 48 اسمبلی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اس دوران کالکی پیٹھا دھیشور اور کانگریس کے سابق لیڈر آچاریہ پرمود کرشنم نے راہل گاندھی پر طنزکیا ہے۔ آچاریہ پرمود کرشنم نے ‘X’ پر لکھا، رام مندر کے “ناچ گانا” ہڈا جی کو لئے ڈبو ا،راہل جی، آپ تو سج میں بڑی “پنوتی” نکلے ۔
دراصل ہریانہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رائے بریلی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا تھا کہ رام مندر کے افتتاح کے موقع پر ناچ گانا ہو رہا تھا۔ راہل گاندھی کے اس بیان پر باباؤں اور سنتوں نے اعتراض کیا تھا۔ اچاریہ پرمود کرشنم نے راہل گاندھی کو ان کے اس بیان پر نشانہ بنایا ہے۔
ہریانہ میں بی جے پی نے لگائی ہیٹ ٹرک
بی جے پی ہریانہ میں مسلسل تیسری بار حکومت بنانے جا رہی ہے۔ یہ ریاست میں ایسا کرنے والی پہلی پارٹی ہوگی۔ ریاست کی کل 90 سیٹوں میں سے بی جے پی نے 48 سیٹیں جیت کر اکثریت حاصل کر لی ہے۔ کانگریس نے 36 سیٹیں جیتی ہیں اور ایک سیٹ پر آگے چل رہی تھی۔ انڈین نیشنل لوک دل نے 2 سیٹیں جیتی ہیں، جب کہ آزاد امیدواروں نے 3 سیٹیں جیتی ہیں۔
ایگزٹ پول کے اندازے غلط نکلے
اس کے ساتھ ہی ہریانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج سے پہلے آنے والے تمام ایگزٹ پولس کی پیشین گوئیاں غلط ثابت ہوئیں، کیونکہ ان میں بی جے پی کی ہار اور کانگریس کی جیت کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، وہیں اصل نتائج اس کے برعکس تھے۔ دوسری طرف جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کا نتیجہ کئی ایگزٹ پولز کی پیشین گوئیوں کے مطابق تھا۔ ہریانہ میں 5 اکتوبر کو ووٹنگ کے بعد تمام ایگزٹ پولز نے امکان ظاہر کیا تھا کہ کانگریس مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنا سکتی ہے اور بی جے پی 10 سال بعد اقتدار چھوڑ سکتی ہے۔ ہریانہ میں منگل کو اصل نتائج آنے کے بعد، بی جے پی کو مکمل اکثریت ملی اور وہ مسلسل تیسری بار حکومت بنائے گی۔
بھارت ایکسپریس
طلباء کمیشن کے دفتر کے باہر سڑکوں پر جمع ہیں، کمیشن کے اعلان کے باوجود…
وزیراعظم نریندر مودی نے ریلی کے دوران کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی کے لوگ خوشامد کے…
وزیراعلی یوگی آدتیہ نے کہا کہ کانگریس انچارج کہہ رہے تھے کہ حکومت آئی تو…
اجمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اوم پرکاش کے مطابق مینا کو گرفتار کر لیا…
دیپیکا نے تیسرے، 19ویں، 43ویں، 44ویں اور 45ویں منٹ میں گول کیے، جب کہ پریتی…
اسپتال سے وابستہ ایک جونیئر ڈاکٹر نے بتایا کہ آپریشن تھیٹر جس کی چھت گری…