آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے اتوار کو کہا کہ ریاستی حکومت جلد ہی لو جہاد کے خلاف قانون لائے گی اور مجرم کے لیے عمر قید کی سزا کا انتظام کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ انہوں نے بی جے پی حکومت کی طرف سے لئے گئے کچھ دیگر فیصلوں کا بھی اعلان کیا۔ ٰ ہمانتا بسوا سرما نے یہ اعلان گوہاٹی میں منعقدہ بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلے ملک کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے کیے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2021 کے انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے بھی پورے کیے جائیں گے۔
ٰ ہمانتا بسوا سرما نے کہا کہ “انتخابات کے دوران ہم نے لو جہاد کے بارے میں بات کی تھی، آنے والے دنوں میں ہم ایک نیا قانون لا رہے ہیں جس میں لو جہاد کیس میں قصورواروں کو عمر قید کی سزا دی جائے گی۔” گجرات، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ اور اتر پردیش جیسی ریاستوں میں ‘لو جہاد’ کے قوانین بنائے گئے ہیں۔
اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست میں مسلمانوں کو زمین کی فروخت کو روکنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان زمین کے لین دین کے لیے وزیر اعلیٰ کی رضامندی کو ضروری بنایا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…