سیاست

Shubhanshu Shukla Back to Earth: ویلکم ٹو آرتھ شبھانشو شکلا ،آج 18 دن بعد زمین پر لوٹیں گے

18 دن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں گزارنے کے بعد بھارتی خلا باز شبھانشو شکلا آج زمین پر واپس لوٹ آئیں گے۔ اس دوران انہوں نے 288 بار زمین کا چکر لگایا، جو اس مشن کی ایک بڑی کامیابی مانی جا رہی ہے۔ ان کی یہ واپسی نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کے خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔یہ مشن خلا میں موجودگی، تحقیق، اور بین الاقوامی تعاون کا بہترین نمونہ بن کر سامنے آیا ہے، اور شبھانشو شکلا کی واپسی کو ایک “شبھ” (مبارک) لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اس دوران ان کے ساتھ تین دیگر ساتھی بھی ہوں گے۔ خلائی اسٹیشن کو الوداع کہنے سے پہلے اسٹیشن میں ایک فوٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں شبھانشو شکلاا اور تمام لوگ موجود تھے۔

بتایا جا رہا ہے کہ 14 جولائی 2025 کو شام 4 بج کر 45 منٹ پر ڈریگن اسپیس کرافٹ ISS کے ماڈیول سے الگ ہو گیا تھا، اور اب وہ زمین کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ جیسے ہی یہ خلائی گاڑی زمین پر پہنچے گی، مشن Axiom-04 مکمل ہو جائے گا۔

 شبھانشو شکلا بھارت سے ہیں، پیگی وائٹسن امریکہ سے، سلاووج اوزنانسکی-ویسنیوسکی پولینڈ سے، اور چوتھے خلا باز ٹیبور کاپو ہنگری سے ہیں۔
یہ اسپیس کرافٹ 15 جولائی کو شام 3 بجے امریکہ کے کیلیفورنیا کے قریب زمین پر لینڈ کرے گا۔

خلانورد جانی کم نے ایکس  پر کئی تصاویر شیئر کیں
ناسا کے خلانورد جانی کم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر کئی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں شبھانشو شکلا بھی نظر آ رہے ہیں۔ ان تصاویر میں کل 8 خلا باز نظر آ رہے ہیں۔

جانی کم نے لکھا:”ہم عموماً اپنے فلائٹ سوٹ نہیں پہنتے، لیکن اتفاق سے ہم سب تیار تھے، اس لیے ہم نے اس لمحے کا فائدہ اٹھایا اور اپنے نئے ساتھیوں کے ساتھ کچھ تصاویر کھینچیں۔ ان تصاویر میں امریکہ، جاپان، بھارت، ہنگری اور پولینڈ کے آٹھ خلا باز شامل ہیں۔ ان پروفیشنلز کو جاننا اور ان کے ساتھ کام کرنا واقعی خوشی کی بات ہے، اور ہمارے شراکت دار ممالک کے ساتھ تحقیق کے میدان میں زبردست تعاون دیکھنا قابلِ تعریف ہے۔ اگر آپ نے کبھی سوچا کہ ہم یہ تصاویر کیسے لیتے ہیں، تو بتاتا چلوں کہ ہم نے دیوار پر ایک ٹرائی پوڈ پر کیمرہ لگا کر ٹائم لیپس موڈ میں سیٹ کیا، جو وقفے وقفے سے تصاویر لیتا ہے۔”

وفاقی وزیر جتندر سنگھ نے دی مبارکباد
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے ماڈیول کے الگ ہونے پر وفاقی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے سوشل میڈیا پر شبھانشو شکلا کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے لکھا:”آپ کا خیر مقدم ہے شبھانشو ! پورا ملک آپ کی واپسی کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہے۔”

بتایا جا رہا ہے کہ شبھانشو شکلا کو خلائی اسٹیشن بھیجنے کے لیے ISRO نے تقریباً 550 کروڑ روپے خرچ کیے۔یہ مشن ISRO کے گگن یان پروجیکٹ کا حصہ ہے، جو 2027 میں لانچ کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP MLC Elections: اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، تو یوگی آدتیہ ناتھ کی دھواں دھار ریلیاں! یوپی کی 11 ایم ایل سی نشستوں پر سیاسی گھمسان

اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کے انتخابات اسمبلی الیکشن سے پہلے دونوں جماعتوں کے…

33 minutes ago

PM Narendra Modi: لیہہ ایئرپورٹ سے زانسکار تک چمکے گا لداخ، وزیر اعظم نریندر مودی 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لداخ میں تقریباً 3,350…

38 minutes ago

Mayawati : یوپی کے کنٹریکٹ ملازمین کے حق میں مایاوتی کی آواز، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کیا خاص مطالبہ

مایاوتی نے اپنے بیان میں ان ملازمین کا بھی ذکر کیا جو مستقل ملازمت سمیت…

1 hour ago