سیاست

Lok Sabha Election 2024: اروناچل پردیش کے 8 بوتھوں پر آج پھر سے ووٹنگ، جانیں کیوں دوبارہ ووٹنگ کرنی پڑی؟، ووٹنگ صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگی

منی پور کے بعد اب الیکشن کمیشن نے اروناچل پردیش میں بھی دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دراصل اروناچل پردیش کے 8 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ ووٹنگ کی جائے گی۔ اروناچل پردیش میں 19 اپریل کو پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کئی پولنگ اسٹیشنوں پر تشدد ہوا، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان مراکز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا۔ یہاں الیکشن کمیشن نے اروناچل پردیش کے چار اضلاع کے آٹھ پولنگ اسٹیشنوں پر ہوئے لوک سبھا انتخابات کو ‘غلط’ قرار دے دیا۔

اروناچل پردیش میں 19 اپریل کو لوک سبھا کے ساتھ اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ پوری ریاست میں ہوئی۔ انتخابی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ 19 اپریل کو ووٹنگ کے پہلے مرحلے کے دوران لوک سبھا اور اسمبلی کے لیے بیک وقت ووٹنگ کے دوران ان 8 پولنگ اسٹیشنوں پر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کو نقصان پہنچا اور تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

ووٹنگ صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگی

اس معاملے میں اروناچل پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر پون کمار سین نے ایک حکم میں کہا کہ ووٹنگ صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگی۔  19 اپریل کو پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران، 8.92 لاکھ ووٹروں میں سے 76.44 فیصد سے زیادہ نے ایک ساتھ دو لوک سبھا حلقوں اور 60 میں سے 50 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ جب کہ حکمراں جماعت بی جے پی کے امیدوار 10 اسمبلی سیٹوں پر بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں -جن میں چیف منسٹر پیما کھنڈو (مکٹو) اور ڈپٹی چیف منسٹر چونا مین (چوکھم) شامل ہیں۔

ان ریاستوں سے دوبارہ ووٹنگ کی جائے گی

الیکشن کمیشن نے مشرقی کامینگ ضلع کے بامینگ اسمبلی حلقہ میں ساریو، کرونگ کومے میں نیاپن اسمبلی حلقہ کے لونگٹے لوتھ، اپر ی سبانسیری ضلع کے ناچو حلقے کے ڈنگسر، بوگیہ سیوم، جمباری اور لینگی، سیانگ  ضلع کے رمگونگ اسمبلی حلقے کے بوگنے اور مولوم پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ ووٹنگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جب کہ اروناچل پردیش میں 19 اپریل کو 50 ایم ایل اے کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی، یہاں آزاد امیدواروں نے 10 سیٹیں جیتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

3 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

3 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

4 hours ago