سیاست

Jharkhand Election 2024 : پہلے مرحلے میں 43 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے، پی ایم مودی نے لوگوں سے جوش و خروش سے ووٹ ڈالنے کی اپیل

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ آج صبح شروع ہو گئی ہے۔  ووٹنگ صبح 7  بجے سے  شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ پہلے مرحلے میں 43 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں 38 سیٹوں کے لیے 20 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔

پہلے مرحلے میں 43 سیٹوں کے لیے 15344 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ منصفانہ، شفاف اور پرامن ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی نیم فوجی دستوں کی 200 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کل 683 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں 73 خواتین امیدوار بھی شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں 43 اسمبلی سیٹوں میں سے 17 عام ہیں، جب کہ 20 سیٹیں درج فہرست قبائل کے لیے اور 6 سیٹیں درج فہرست ذاتوں کے لیے ریزرو ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا، ‘آج جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کا پہلا دور ہے۔ میں تمام ووٹروں سے گزارش کرتا ہوں کہ جمہوریت کے اس تہوار میں پورے جوش و خروش کے ساتھ ووٹ ڈالیں۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے عوام سے ووٹ دینے کی اپیل کی

مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ نے جھارکھنڈ کے لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے لکھا، “آج جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا دن ہے۔ میں تمام ووٹروں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ جمہوریت کے اس مقدس تہوار میں جوش و خروش سے حصہ لیں اور ریاست کی ترقی کا ایک نیا باب لکھیں۔ آپ کا ہر ووٹ جمہوریت کی طاقت میں اضافہ کرے گا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Cuba US Sanctions: کیوبا کے حق میں بھارت کا اہم موقف، امریکی پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد کی حمایت میں 130 ممالک نےدیا  ووٹ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ کی اقتصادی اور تجارتی پابندیاں ختم کرنے کی…

11 minutes ago

Diljit Dosanjh Concert: دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کے لیے دہلی میٹرو کی خصوصی تیاری، 30 اکتوبر کو رات 12 بجے تک چلیں گی ٹرینیں

جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ’اورا انڈیا ٹور 2026‘ کے دوران 70 ہزار سے زائد…

45 minutes ago

Saharanpur Lighting: سہارنپور میں آسمانی بجلی گرنے سے مسجد کے مینار کا گنبد تباہ، جل گئے کئی الیکٹرانک آلات

اتر پردیش کے گنگوہ علاقے کے گاؤں گجران میں واقع مسجد پر آسمانی بجلی گرنے…

2 hours ago

Chandrashekhar Azad Attacks on Yogi Government: بہوجن سماج کے بچوں کو افسر نہیں، نشے کا عادی بنانا چاہتی ہے حکومت: چندر شیکھر آزاد

20 ہزار اسکول بند کیے گئے، جبکہ 20 ہزار سے زیادہ شراب کی دکانیں کھولی…

3 hours ago

PM Awas Yojna: جام نگر کے مستحقین نے کہا- پکے مکان کا خواب وزیر اعظم مودی نے کیا پورا

گجرات کے جام نگر میں اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد بتا رہے ہیں…

4 hours ago