سیاست

Wayanad By Election Voting: وایناڈ لوک سبھا ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ شروع، پرینکا گاندھی اور بی جے پی کی نویا  ہری داس کے درمیان سیدھا مقابلہ

کیرالہ کی وایناڈ لوک سبھا سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹ ڈالنے کے لیے لوگ پولنگ اسٹیشن پر قطار میں کھڑے ہیں۔ کیرالہ کی وایناڈ لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہو گئی ہے۔ یہ سلسلہ شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی اپنا سیاسی کیریئر وایناڈ لوک سبھا سیٹ سے شروع کر رہی ہیں۔ پرینکا کا مقابلہ بی جے پی کی  نویا ہری داس اور بائیں بازو کے اتحاد ایل ڈی ایف سے Sathyan Mokeri سے ہے۔ پرینکا گاندھی اور بی جے پی کی نویاہری داس کے درمیان سیدھا مقابلہ ہونے کی بات کہی جارہی  ہے۔

آج آپ کا دن ہے، ووٹ ضرور کریں- پرینکا گاندھی

کانگریس امیدوار پرینکا گاندھی نے کیرالہ کی وایناڈ لوک سبھا سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹروں سے خصوصی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ایکس  لکھا”میرے پیارے بھائیو اور بہنو، آج آپ کا دن ہے، یہ وہ دن ہے کہ آپ اپنی پسند کا انتخاب کرنے اور ہمارے آئین کی طرف سے آپ کو دی گئی سب سے بڑی طاقت کا استعمال کرنے کا دن ہے ۔ “آئیں ہم سب مل کر ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کریں۔

 

ملک کی 10 ریاستوں میں آج ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ اس میں کیرالہ کی وایناڈ کی لوک سبھا سیٹ کے ساتھ ساتھ مختلف ریاستوں کی 31 اسمبلی سیٹیں شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ سیٹیں ایم ایل اے کے لوک سبھا الیکشن جیتنے کے بعد خالی ہو گئی تھیں، جب کہ کچھ سیٹوں پر ایم ایل اے کی موت ہو گئی تھی۔ آج ہونے والے ضمنی انتخابات میں وایناڈ الیکشن بہت اہم ہے، جہاں سے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پہلی بار الیکشن لڑ رہی ہیں۔ 32 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کو بی جے پی اور کانگریس کے لیے ایک بڑے لٹمس ٹیسٹ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

14 لاکھ ووٹرز امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے

وایناڈ کے ووٹر آج ضمنی انتخاب میں فیصلہ کریں گے کہ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کا فعال پارلیمانی سیاست میں آنے کا خواب پورا ہوگا یا نہیں۔ راہل گاندھی کے وایناڈ سیٹ چھوڑنے کی وجہ سے یہاں ہونے والے ضمنی انتخاب میں تقریباً 14 لاکھ ووٹر امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ اس کے علاوہ کیرالہ کی چیلاکارا اسمبلی سیٹ پر بھی ضمنی انتخاب ہوگا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

یوگی کے گڑھ گورکھپور میں اکھلیش یادو کابڑا سیاسی شو، 20 کلومیٹر روڈ شو میں امڑی بھیڑ، بی جے پی کے صفائے کا دعویٰ

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بدھ کے روز اپنے پی ڈی اے رتھ کے…

5 hours ago

Social Justice Summit: سشما سوراج بھون میں سجے گا سماجی انصاف کا عظیم الشان پلیٹ فارم، وزیر اعظم مودی اختتامی اجلاس سے کریں گے خطاب

19 نومبر کو نئی دہلی میں منعقدہ دو روزہ محکمہ جاتی کانفرنس کے اختتامی اجلاس…

6 hours ago

PM Modi Meets Prince William and Kate: وزیر اعظم نریندر مودی کی پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ سے ملاقات، ’ارتھ شاٹ پرائز‘ کی کوششوں کو سراہا

وزیر اعظم نے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے نئی اختراعات اور ہندوستانی صلاحیتوں کو…

6 hours ago

Ukraine Crisis: کیا یوکرین جنگ ختم ہوگی؟ الاسکا میں ناکام مذاکرات کے بعد کل ٹرمپ اور پوتن کی اہم ملاقات

چین میں ٹرمپ، شی جن پنگ اور ولادیمیر پوتن کی پہلی سہ فریقی ملاقات، یوکرین…

6 hours ago