پونے پورش کار حادثے کے ملزم کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو حادثے سے پہلے کی بتائی جا رہی ہے۔ ویڈیو میں وہ شراب پیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ مہاراشٹر کے سی ایم ایکناتھ شندے نے اب اس پورے معاملے پر سخت ردعمل دیا ہے۔ سی ایم شندے نے اس معاملے میں سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔
کار حادثے کے ملزم ویدانت اگروال کو صرف پندرہ گھنٹے بعد ہی ضمانت مل گئی، جس کی وجہ سے کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اس سڑک حادثے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ ملزم کے والد وشال اگروال برہما ریئلٹی کے معروف بلڈر ہیں۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے اس معاملے کو لے کر پونے کمشنر سے بات کی ہے۔ اس معاملے میں وزیر اعلیٰ نے کار حادثے کے مجرم کے خلاف سخت ترین کارروائی کا حکم دیا ہے۔
پونے کار حادثے کے معاملے پر CP Amitesh Kumar نے کہا
پونے کار حادثے کے معاملے پر پونے کےPune CP Amitesh Kumar نے کہا کہ ‘ایف آئی آر میں 5 ملزمان تھے، جن میں سے ہم نے کل رات دیر گئے 3 ملزمان کو گرفتار کیا’۔ ہم انہیں عدالت میں پیش کریں گے۔ ملزم کےوالد فرار تھے اور انہیں بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
تحقیقات میں شامل پولیس ذرائع نے بتایا کہ
تحقیقات میں شامل پولیس ذرائع نے بتایا کہ پورش کار کو ایک نابالغ لڑکا چلا رہا تھا۔ گاڑی کی رفتار تیز تھی۔ گاڑی کی رفتار 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ تھی۔ جب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری تو اس پر دو افراد سوار تھے۔ اس سڑک حادثے میں دونوں موٹر سائیکل سواروں کی موت ہو گئی۔ یہ سڑک حادثہ پونے کے کلیانی نگر علاقے میں پیش آیا۔ مرنے والوں کی شناخت انجینئر انیش اوادھیا اور اشونی کوشٹا کے طور پر کی گئی ہے۔
اس سے قبل پونے کے پولس کمشنر امیتیش کمار نے کہا تھا کہ ان کے پاس دو ریستوراںکی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ لڑکا ہفتے کی رات دیر گئے دوستوں کے ساتھ شراب پی رہےتھے۔ پونے کے سسون جنرل اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد، اودھیا اور کوشٹا کی لاشوں کو مدھیہ پردیش کے پالی اور جبل پور میں ان کے آبائی علاقوں میں لے جایا گیا۔
بھارت ایکسپریس
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…