سیاست

VHP : وشو ہندو پریشد  کی لو جہاد کے خلاف 11 روزہ ملک گیر مہم

وشو ہندو پریشد(Vishwa Hindu Parishad) جبری تبدیلی مذہب اور ‘لو جہاد’ کے خلاف 11 روزہ ملک گیر مہم شروع کرنے جا رہی ہے۔ یہ مہم ان ہندوؤں کی ’گھر واپسی‘ کے مقصد سے شروع کی جا رہی ہے۔ جنہیں اسلام یا عیسائیت اختیار کرنے پر ’مجبور‘ کیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ وی ایچ پی نے ملک بھر میں ایک ہزار حساس اضلاع کی نشاندہی کی ہے۔ جہاں ماضی قریب میں مذہب کی تبدیلی کے زیادہ واقعات ہوئے ہیں۔

وی ایچ پی کے ایک کارکن نے کہا کہ یہ بنیادی طور پر ان لوگوں کے لیے بیداری کی مہم ہوگی جو ہندو مذہب میں واپس آنا چاہتے ہیں۔ ہم ان کا استقبال کریں گے۔یہ  مہم 31 دسمبر کو ختم ہوگی۔

اس مہم میں ‘لو جہاد’ (love jihad)پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔جہاں مسلمان مرد ہندو لڑکیوں سے شادی کرتے ہیں اور ان کا مذہب تبدیل کرتے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ وی ایچ پی ہر سال تقریباً پانچ ہزار لڑکیوں کی ‘گھر واپسی’ کو یقینی بناتی ہے جنہوں نے اسلام قبول کیا تھا۔

وی ایچ پی آریہ سماجی 23 دسمبر کو سماجی مصلح دیانند سرسوتی کے اصولوں کا پرچار کرنے والے سوامی شردھانند کی برسی کو ‘دھررکشا دیوس'(Dharmraksha Diwas) کے طور پر منائے گی۔

شردھانند کو 1926 میں ایک مبینہ مسلمان عبدالرشید نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

وی ایچ پی لیڈر نے کہا کہ اسے مارا گیا کیونکہ اس نے ہزاروں لوگوں کو دوبارہ ہندو مذہب میں لانے کی کوشش کی۔

وی ایچ پی 25 دسمبر اور 31 دسمبر کو خاص طور پر کرسمس اور نئے سال کے موقع پر ایک مہم بھی شروع کرے گی تاکہ ہندوؤں کو عیسائی بنانے کی عیسائی مشنریوں کی کوششوں کو روکا جا سکے۔

یہ مہم پریاگ راج میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی میٹنگ کے تقریباً دو ماہ بعد شروع کی جائے گی۔

میٹنگ میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت اور جنرل سکریٹری Dattatreya Hosabale نے تبدیلی مذہب مخالف قانون کو سختی سے نافذ کرنے کی وکالت کی۔

اس سال جولائی میں موہن بھاگوت نے مذہب کی تبدیلی کو روکنے پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ لوگوں کو ان کی جڑوں سے الگ کرتے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

3 hours ago

Haryana Election 2024: شام 5 بجے تک ہریانہ میں 61 فیصد ہوئی ووٹنگ، جانئے کس ضلع میں ہوئی سب سے زیادہ ووٹنگ

ہریانہ میں پہلی بار 5 بڑی سیاسی جماعتیں کانگریس، بی جے پی، جننائک جنتا پارٹی…

6 hours ago

Adani University Celebrates First Convocation: اڈانی یونیورسٹی نے پہلا کانووکیشن کا منایا جشن ، اختراع اور سماجی سرگرمیوں پر زور

اڈانی یونیورسٹی، احمد آباد نے اپنے گریجویٹس کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے اپنا پہلا…

6 hours ago