UP News: یوپی کے کانپور دیہات ضلع کے رورا تھانہ علاقے کے تحت ایک گاؤں میں ماں بیٹی کی موت کے معاملے میں ایس ڈی ایم سمیت 40 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں 11 نامزد اور دیگر نامعلوم افراد کو ملزم مانتے ہوئے دفعہ 302، 307، 436، 429، 323، 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ایس ڈی ایم میتھا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، انہیں ہیڈ کوارٹر سے منسلک کر دیا گیا ہے۔
رورا پولس اسٹیشن میں درج اس معاملے میں ایس ڈی ایم میتھا گیانیشور پرساد، انسپکٹر انچارج رورا دنیش کمار گوتم، لیکھ پال اشوک سنگھ کو اہم ملزم بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ قانون گو، 3 دیگر اکاؤنٹنٹ، اشوک دیکشیت، انل دیکشیت، نرمل دیکشیت، وشال اور جے سی بی ڈرائیور کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی متاثرہ خاندان نے انتظامیہ کے سامنے ایک ڈیمانڈ لیٹر بھی رکھا ہے۔ جس میں 5 کروڑ روپے کے معاوضے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گھر کے دو افراد کو سرکاری نوکری، خاندان کو تاحیات پنشن، متوفی کے دونوں بیٹوں کو مکان دینے کا مطالبہ حکومت سے کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فوری انصاف کے لیے وزیر اعلیٰ یوگی سے ملاقات کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ایس پی نے کی سخت تنقید
وہیں ہی ایس پی (سماج وادی پارٹی )نے خواتین کی موت کے لیے انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ سماج وادی پارٹی نے ٹویٹ کیا، یوگی آدتیہ ناتھ حکومت میں برہمن خاندانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور ایسے واقعات اکثر ہو رہے ہیں۔ دلت اور او بی سی کی طرح برہمن بھی یوگی حکومت کے مظالم کے نشانے پر ہیں۔
آپ کو بتا دیں کہ پیر کی دیر شام پولیس، ضلع انتظامیہ اور ریونیو کے اہلکار رورہ علاقے کے گاؤں مدولی میں سرکاری زمین سے تجاوزات ہٹانے گئے تھے۔ انسداد تجاوزات مہم کے دوران ماں بیٹی کی جل جانے سے موت ہوگئی۔ دوسری جانب لواحقین کے گھر والوں الزام ہے کہ جب خواتین اندر تھیں تو پولیس اہلکاروں نے جھونپڑی کو آگ لگا دی۔ حالانکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں نے خود کو آگ لگائی۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس معاملے کا نوٹس لیا ہے۔
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…