بین الاقوامی

Eoin Morgan Retires: انگلینڈ کو ورلڈ کپ جتانے والے کپتان کا سبھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ، شاندار رہا طوفانی بلے باز کا کیریئر

Eoin Morgan retirement: انگلینڈ کے 50 اووروں کے واحد عالمی کپ فاتح کپتان ایان مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کے ایک سال سے بھی کم وقت کے بعد پیر کو سبھی شارٹ فارمیٹ فرنچائزی کرکٹ سے فوری اثرسے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا۔ 36 سالہ ایان مورگن نے 16 سال کے کیریئر کے بعد جولائی 2022 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ تاہم پوری دنیا کے چھوٹے فارمیٹ کے ٹورنا منٹ میں کھیلنا جاری رکھا۔ تاہم اب انہوں نے فرنچائزی کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ ایان مورگن نے اپنا آخری میچ جنوبی افریقہ لیگ میں کھیلا۔

انگلینڈ کو عالمی کپ جتانے والے کپتان نے لیا ریٹائرمنٹ

ایان مورگن نے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کیا۔ 36 سالہ اس کھلاڑی نے اپنے آفیشیل بیان میں کہا، مجھے خوشی ہے کہ بہت غوروخوض کے بعد میں کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔ میرا ماننا ہے کہ اب کرکٹ سے دور جانے کا صحیح وقت ہے، جس نے مجھے اتنے سالوں میں اتنا کچھ دیا ہے’۔ میں نے اپنے کیریئر کے دوران ہرلمحے کو سنبھالا ہے۔ جیسا کہ ہر کھلاڑی کے کیریئر میں ہوتا ہے، اتار چڑھاؤ آئے ہیں، لیکن میری فیملی اور میرے دوستوں نے ان سب کے دوران میری حمایت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا، دنیا بھر میں فرنچائزی ٹیموں کے لئے کھیلنے اتنی ساری یادیں ملی ہیں کہ میں ہمیشہ کے لئے انہیں سنبھال کر رکھوں گا۔

ختم ہوا اس شاندار کھلاڑی کا کیریئر

ایان مورگن انگلینڈ کے اہم رن اسکورر رہے ہیں۔ 225 ونڈے میچوں میں 13 سنچریوں کے ساتھ 6957  رن اور ونڈے میچوں میں سب سے کامیاب کپتان بننے کے لئے 126 میچوں میں 76 جیت کے ساتھ قیادت کی۔ ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں انہوں نے 115 میچوں میں 136.18  کی اسٹرائیک ریٹ سے 2458  رن بنائے ہیں، جس میں 14 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ 2010 میں ویسٹ انڈیز میں انگلینڈ کے پہلے آئی سی سی ٹی20 عالمی کپ جیت کا ایک اٹوٹ حصہ رہے مورگن نے ہندوستان میں 2016 کے سیزن میں رنراپ بننے کے لئے ٹیم کی قیادت کی۔ کل ملاکر انہوں نے انگلینڈ کو 72 میچوں میں 42 ٹی20 میچوں میں جیت دلائی۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے سی بی آئی کی بڑی کارروائی: نیمبو پہاڑی علاقے میں 16 مقامات پر چھاپہ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…

10 mins ago

JIH welcomed the SC decision : یوپی مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ کو برقرار رکھنے کا تاریخی فیصلہ خوش آئند:جماعت اسلامی ہند

یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…

29 mins ago

Quraan Conference: قرآن کانفرنس: ایک تجزیاتی جائزہ

قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…

29 mins ago

Fitistan-Ek Fit Bharat: فٹستان ایک فٹ بھارت 17 نومبر کو 244ویں سیپر ڈے پر ایس بی آئی سی ایم ای سولجراتھون کا کرے گا انعقاد

سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…

30 mins ago