قومی

Amit Shah on Hindenburg-Adani Row:  اڈانی موضوع پر امت شاہ نے کہا- بی جے پی کے لئے چھپانے یا ڈرنے کے لئے کچھ بھی نہیں

Home Minister Amit Shah on Hindenburg-Adani Row: ہنڈن برگ-اڈانی تنازعہ سے متعلق اپوزیشن مسلسل بی جے پی اور مرکزی حکومت پر تنقید کر رہا ہے۔ اس پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پہلی بار بات کی۔ امت شاہ نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو دیئے گئے انٹرویو میں اپوزیشن جماعتوں کے ذریعہ ہنڈن برگ ریسرچ-اڈانی گروپ تنازعہ سے متعلق کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا کیونکہ معاملہ فی الحال سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ابھی تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا، کیونکہ سپریم کورٹ نے معاملے کا نوٹس لیا ہے۔ حالانکہ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لئے چھپانے یا ڈرنے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔

امت شاہ نے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا، ‘سپریم کورٹ نے ہنڈن برگ-اڈانی تنازعہ معاملے کا نوٹس لیا ہے۔ اگر معاملہ سپریم کورٹ کے علم میں ہے تو ایک وزیر کے طور پر میرے لئے کسی طرح کا تبصرہ کرنا صحیح نہیں ہے۔ تاہم اس میں بی جے پی کے پاس چھپانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے اور ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔

کانگریس نے ختم کی پی ایف آئی پر عائد پابندی

امت شاہ نے کہا کہ پاپولرفرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کیڈر پر کئی معاملے تھے، انہیں ختم کرنے کا کام کانگریس نے کیا، جسے عدالت نے روکا… ہم نے پی ایف آئی پر کامیابی کے ساتھ پابندی عائد کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایف آئی ملک میں متعصب اور تعصب کو فروغ دینے والی تنظیم تھی۔ دہشت گردی کی ایک طرح سے اشیاء تیار کرنے کا کام وہ لوگ کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ ہنڈن برگ-اڈانی تنازعہ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ذریعہ حکومت کے خلاف جانبداری کے الزام لگانے کے ساتھ ایک بڑے سیاسی تنازعہ میں بدل گیا ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں نے پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے دوران جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی کی جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے اس موضوع کو اٹھایا۔ اپوزیشن جماعتوں نے اس موضوع پر وزیراعظم نریندر مودی پربھی تنقید کی ہے۔ انہوں نے اڈانی گروپ میں ایل آئی سی اور کچھ عوامی شعبوں کے بینکوں کی سرمایہ کاری پر سوال اٹھائے ہیں۔ حالانکہ حکومت نے عوامی اداروں اور ریگولیٹری اداروں کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے اصولوں کی تعمیل سے متعلق ایک بیان بھی جاری کیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Govt launches Diamond Imprest scheme: حکومت نے ملکی صنعت کے تحفظ کے لیے برآمدات کو بڑھانے کے لیے ڈائمنڈ امپریسٹ سکیم کا کیا آغاز

محکمہ تجارت نے منگل کو ڈائمنڈ امپریسٹ اتھارٹی (ڈی آئی اے ) اسکیم کا اعلان…

30 minutes ago

Kho Kho World Cup 2025: کھو-کھو ورلڈ کپ 2025، بین الاقوامی کھلاڑی  نے ہندوستانی ثقافت اور مہمان نوازی کی تعریف کی

امندیپ نے کہا، "ہر کسی کو یہاں کا ہندوستان کا ماحول پسند آیا، یہاں تک…

44 minutes ago