-بھارت ایکسپریس
Valentine’s Day Doodle 2023: فروری کے مہینے میں لوگ پیار کے رنگ میں رنگے ہوئے نظرآتے ہیں۔ اس ماہ آنے والا ویلنٹائن ڈے عاشق جوروں کے لئے سب سے خاص ہوتا ہے۔ لوگ اس دن ایک دوسرے کے لئے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ گوگل نے بھی اس دن اپنے ڈوڈل کے ذریعہ لوگوں کے درمیان پیار کا پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔ آج ویلنٹائن ڈے کے خاص موقع پر ہمیں ڈوڈل کا ایک الگ انداز دیکھنے کو مل رہا ہے۔
پانی کی بوندوں کے ساتھ پیار کا پیغام
آج گوگل سرچ انجن میں نظرآرہے ڈوڈل کو بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس ڈوڈل میں پانی کی بوندون کو دل کے طور پر ڈیزائن کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یونیک اینیمیٹیڈ تھری ڈی ڈوڈل دکھایا ہے۔ ڈوڈل میں نظرآرہا ہے کہ دوپانی کی بوندیں الگ ہوکر پھر سے ایک ہوگئے ہیں۔
پیارا ہے گوگل کا ڈوڈل
ویلنٹائن ڈے کے موقع پر Google (گوگل ) کی طرف سے بنایا گیا Animated Doodle بے حد ہی خوبصورت ہے۔ یہ گلابی رنگ کے بیک گراؤنڈ اور پانی کی ایک بوند میں ڈیزائن کے طور پرآنکھ بنا ہوا ہے۔ گوگل نے اس کے ذریعہ پیار کا پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔ گوگل نے ہرکسی کو اس دن کی اہمیت بتاتے ہوئے سال کے اس سب سے رومانٹک دن کو مزید خاص بنا دیا ہے۔
14 فروری کو گوگل نے دیا یہ پیغام
گوگل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بارش ہو یا دھوپ، کیا تم میرے ہوگے؟
آج کا ویلنٹائن ڈے ڈوڈل سال کا سب سے رومانٹک دن مناتا ہے، جب پوری دنیا کے لوگ اپنے عاشقوں، دوستوں اور پارٹنرکے لئے تحفے تحائف، مبارکباد اور بہت کچھ کے ذریعہ سے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس کے آگے گوگل نے لکھا ہے کہ کیا آپ جانتے ہں کہ نصف صدی کے دوران یورپی ممالک جیسے کہ انگلینڈ اور فرانس کا ماننا تھا کہ 14 فروری پرندوں کے لئے خاص موسم کی شروعات تھی؟ انہوں نے اس حادثہ کو پیار سے جوڑا اور جلد ہی رومانٹک اتسو شروع کردیا۔ 17ویں صدی میں یہ چھٹی پوری دنیا میں زیادہ مقبول ہوگئی۔ آ
-بھارت ایکسپریس
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…