-بھارت ایکسپریس
UP News: اتر پردیش کے کانپور دیہات ضلع سے دل دہلا دینے والے واقعے سے متعلق ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ ایک گاؤں میں بلڈوزر کارروائی کے دوران ماں بیٹی زندہ جل گئی۔ رشتہ داروں کا الزام ہے کہ جب خواتین اندر تھیں تو پولیس اہلکاروں نے جھونپڑی کو آگ لگا دی۔ حالانکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں نے خود کو آگ لگائی۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس معاملے میں نوٹس لیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی دیر شام رورہ علاقے کے گاؤں مدولی میں پیش آیا، جہاں پولیس، ضلع انتظامیہ اور ریونیو اہلکار سرکاری زمین سے تجاوزات ہٹانے گئے تھے۔
گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ اہلکار بلڈوزر لے کر پہنچے اور انہیں کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔ شیوم دیکشیت نے کہا، جب لوگ اندر تھے تو انہوں نے آگ لگا دی۔ ہم بہار نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ لیکن اس دوران 45 سالہ خاتون پرمیلا اور ان کی 20 سالہ بیٹی نیہا آگ لگنے سے ہلاک ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی نے کچھ نہیں کیا، یہاں تک کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بھی نہیں۔ سب بھاگے، میری ماں کو کوئی نہیں بچا سکا۔ یہاں تک کہ پولیس اور اہلکاروں نے ہمارے مندر کوبھی توڑ دیا۔
ماں بیٹی نے خود کو آگ لگا لی، ایس پی
پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) بی بی جی ٹی ایس مورتی نے کہا کہ خاتون اور اس کی بیٹی نے خود کو جھونپڑی کے اندر بند کر کے اسے آگ لگا دی، جس سے ان کی موت ہو گئی۔ اس دوران رورا کوتوالی کے انچارج انسپکٹر دنیش گوتم اور پرمیلا کے شوہر گیندن لال بھی خواتین کو بچانے کی کوشش میں جھلس گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تحقیقات کریں گے اور اگر کوئی غلط کام ہوا ہے تو ہم ملزمان کو نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی انسداد تجاوزات مہم ہوتی ہے تو اس کی ویڈیو بنائی جاتی ہے۔ ہم نے ویڈیو مانگی ہے اور اس کی تحقیقات کریں گے۔
گاؤں والوں نے ایف آئی آر درج کرنے کی مانگ کی
اس واقعہ کے بعد گاؤں میں کشیدگی کا ماحول ہے اور پولیس پر پتھراؤ کے واقعات بھی منظر عام پر آئے ہیں۔ گاؤں والے سب ڈویژنل مجسٹریٹ میتھا گیانیشور پرساد، لیکھ پال سنگھ اور دیگر کے خلاف مبینہ قتل کے الزام میں ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
اے ڈی جی زون آلوک سنگھ نے ڈویژنل کمشنر راج شیکھر کے ساتھ ہجوم کو پرسکون کرنے کے لیے گاؤں کا دورہ کیا اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کا یقین دلایا۔
ساتھ ہی ایس پی نے خواتین کی موت کے لیے انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ سماج وادی پارٹی نے ٹویٹ کیا، یوگی (آدتیہ ناتھ) حکومت میں برہمن خاندانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور ایسے واقعات اکثر ہو رہے ہیں۔ دلت اور او بی سی کی طرح برہمن بھی یوگی حکومت کے مظالم کا نشانہ ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو ہدایات جاری کی تھیں کہ 26 نومبر 1950…
Kia India نے پیر کے روز 2030 تک مکمل طور پر تیار (CKD) گاڑیوں کی…
2024-25 کے پہلے سات مہینوں میں بھارت میں آئی فون کا پروڈکٹ 10 ارب ڈالر…
ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…
ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…
مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…