سیاست

Prataprao Jadhav Visited the All India Institute of Ayurveda today : آیوش کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت(آزادانہ چارج)  پرتاپ راؤ جادھو نے آل انڈیا آیوروید انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا

آیوش کی وزارت کےمرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو جمعہ کی شام آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید پہنچے۔ وزیر بننے کے بعد آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کیمپس کا یہ ان کا پہلا دورہ تھا۔ شری پرتاپ راؤ جادھو نے پورے کمپلیکس کا معائنہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور علاج کا جائزہ لیا۔ یہاں منعقد پروگرام میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی حکومت ہر گھر تک آیوروید کو پہنچانے کے لئے وزیر اعظم کی کوششوں کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آیوروید اور ہمارے روایتی طبی نظام کو بیرونی حملہ آوروں اور نوآبادیاتی دور میں بہت نقصان پہنچا ہے، لیکن سال 2014 کے بعد مودی حکومت کی قیادت میں حالات بدلے ہیں، آج اس حوالے سے عالمی نقطہ نظر میں تبدیلی آئی ہے۔ یوگا اور آیوروید اور اس کی عوامی قبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

 انہوں نے روایتی طبی نظام کو بڑھانے کے لیے اگلے پانچ سالوں میں دس نئے آیوش ادارے کھولنے کا بھی اعلان کیا تاکہ ہندوستان کا ہر شہری ایلوپیتھک نظام کی طرز پر روایتی طبی نظام کے فوائد حاصل کر سکیں۔ پروگرام کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محترم صدر مملکت نے اس انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اس لیے وزیر ہونے کے ناطے وہ بھی ادارے کی تیاریوں کا جائزہ لینے آئے ہیں۔

(اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر (ڈاکٹر

تنوجا نصری نے وزیر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ محترم وزیر نے آیوروید کے فروغ میں اہم رول ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی آیوروید کو عوام تک پہنچانے اور اسے قائم کرنے میں ہم ان کی رہنمائی اور عالمی اسٹیج تعاون حاصل کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر آیوش کے وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے اسپتال کے احاطے کے معائنہ کے دوران تمام تفصیلی جانکاری لی اور اس دوران انہوں نے کئی اہم سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ انہوں نے اس وقت کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ آنجہانی سنجے گپتا کی یاد میں بنائے گئے آڈیٹوریم کا بھی افتتاح کیا، جو کووڈ کے دوران شہید ہوئے تھے، انہوں نے 17 سے 19 اکتوبر تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس اروہا-2024 کا بروشر بھی جاری کیا۔ اس موقع پر آیوش کے آئی سی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شری ستیہ جیت پال اور وزارت کے کئی معززین موجود تھے ۔جب کہ آیوروید انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے پی ایچ ڈی ڈین پروفیسر  ڈاکٹر مہیش ویاس، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر  (ڈاکٹر) آنند رمن شرما، ایڈیشنل ایم ایس (ڈاکٹر) یوگیش بدوے اور تمام عہدیدار، طلبہ اور ملازمین پروگرام میں موجود تھے۔

قابل ذکر ہے کہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کو عزت مآب وزیر اعظم نے سال 2017 میں قائم کیا تھا، تب سے اب تک 26 لاکھ سے زیادہ مریضوں کا کامیابی سے علاج کیا جا چکا ہے۔ پچھلے سات سالوں میں اس ادارے نے آیوروید کے میدان میں اہم کردار ادا کیا ہے اور عالمی سطح پر تعلیم اور تحقیق کے ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔ AIIA پہلا ادارہ ہے۔ جس نے آیوش کی وزارت کے تحت NAC کے ذریعے A+++ ایکریڈیشن حاصل کیا ہے اور ہمیشہ اعلیٰ معیار کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

1 hour ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

6 hours ago