قومی

Maharashtra Assembly Elections 2024: مہاراشٹر میں سیٹوں کی تقسیم پرپھرسے ہوگی این ڈی اے کی میٹنگ، نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے کہی یہ بڑی بات

مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اورنیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ اجیت پوارنے اسمبلی الیکشن سے پہلے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایک بارپھرسیٹوں کی تقسیم سے متعلق وہ اپنی اتحادی پارٹیوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی مہاراشٹرمیں کن کن سیٹوں پران کی پارٹی الیکشن لڑے گی، وہ دوسری بارکی میٹنگ میں طے ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی شیوسینا لیڈرتانا جی ساونت کے بیان پروہ کوئی بھی ردعمل ظاہرکرنے سے بچتے ہوئے نظرآئے۔ انہوں نے کہا کہ اگرکوئی کہتا ہے توکہے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی بیان پرکوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔

میٹنگ میں ہوگا فیصلہ

دراصل، مہاراشٹرمیں اسی سال اسمبلی الیکشن ہونے والے ہیں۔ اس سے پہلے سیٹوں کی تقسیم سے متعلق کافی رسہ کشی کا دور بھی جاری ہے۔ وہیں سیٹوں کی تقسیم سے متعلق میٹنگیں بھی ہو رہی ہیں۔ اس درمیان این سی پی سربراہ اورمہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوارسے سیٹوں کی تقسیم سے متعلق سوال کیا گیا۔ اس پرانہوں نے کہا، “سیٹوں کی تقسیم پرہماری پہلے دورکی بحث ہوئی تھی۔ ہم دوسری بارپھر بیٹھیں گے اورطے کریں گے کہ 288 سیٹوں میں سے کسے کون سی سیٹ ملے گی۔ ہم بحث کریں گے اور فیصلہ کریں گے۔ اس پرسیٹوں کی تقسیم کے لئے اہلیت کے متبادل معیارہوں گے۔

 شیو سینا لیڈر کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں

وہیں، مہاراشٹرکے وزیراورشیوسینا لیڈرتانا جی ساونت کے این سی پی لیڈران پردیئے گئے مبینہ بیان سے متعلق بھی اجیت پوارسے سوال کیا گیا۔ اس پرمہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ اوراین سی پی سربراہ اجیت پوارنے کہا کہ اگرکسی نے کچھ کہا ہے تومیں اس پرتبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ میں نے شروعات میں ہی فیصلہ کرلیا ہے۔ میں کسی پرتبصرہ نہیں کروں گا، اگرکوئی میری تنقید کرتا ہے تومجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میں کام کرنے میں یقین رکھتا ہوں۔

قابل ذکرہے کہ مہاراشٹرمیں وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت میں مہایتی (این ڈی اے) کی حکومت ہے۔ شیوسینا (شندے گروپ)، بی جے پی اوراجیت پوارکی قیادت والی این سی پی اس حکومت میں شامل ہیں۔ ایکناتھ شندے وزیراعلیٰ کے عہدے پرفائزہیں تووہیں دیویندرفڑنویس اور اجیت پوارنائب وزیراعلیٰ ہیں۔ لیکن وقتاً فوقتاً ایسی بیان بازی ہوتی ہے، جس سے ایسا لگتا ہے کہ کبھی بھی یہ الائنس ٹوٹ سکتا ہے۔ خاص طورپرکبھی بی جے پی توکبھی شیوسینا کے لیڈران اجیت پورا کی این سی پی کے خلاف بیان دیتے ہیں، جس سے این سی پی لیڈران میں ناراضگی کی صورتحال دیکھنے کو ملتی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP Politics: ’بی جے پی والے جھوٹے اور آئین مخالف‘، آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پر شیو پال یادو کا جوابی حملہ

سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نے اتوار (22 دسمبر) کو اٹاوہ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو…

13 minutes ago

GCC’s Investment Boom in India: گزشتہ دہائی میں ہندوستان میں جی سی سی ممالک کی سرمایہ کاری میں کئی گنا اضافہ

مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک، دہلی، تمل ناڈو، ہریانہ اور تلنگانہ مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی…

1 hour ago

Allu Arjun: پشپا 2 اداکار اللو ارجن کے گھر پر پتھراؤ، جے اے سی لیڈروں پر توڑ پھوڑ کا الزام، پولیس نے کیا گرفتار

حیدرآباد میں اداکار اللو ارجن کے جوبلی ہلس کے گھر کے باہر کچھ نامعلوم افراد…

2 hours ago

Ambedkar Samman Yatra: کانگریس 23 دسمبر کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف کرے گی پریس کانفرنس ، نکالے گی ’امبیڈکر سمان یاترا‘

کھیڑا نے کہا کہ کانگریس کے تمام ممبران پارلیمنٹ، راجیہ سبھا اور لوک سبھا ممبران،…

2 hours ago

Winter Season in Gaza: غزہ میں موسم سرما کا حملہ! لوگ گرم کپڑوں اور لحاف کے بغیر خیموں میں رہنے پر مجبور

غزہ میں موسم سرما شروع ہو چکا ہے اور اسرائیل کے ساتھ 14 ماہ سے…

3 hours ago