سیاست

Imran Masood Play Holi: ایم پی عمران مسعود نے کھیلی ہولی تو علمائے کرام ہوئے برہم، کہا یہ غیر اسلامی ہے، توبہ کریں

یوپی کے سہارنپور میں اپنی رہائش گاہ پر ہولی کھیلنا ایم پی عمران مسعود کے لیے پریشانی کھڑی ہوگی ہے ۔ ان کے حامیوں کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ پہنچی اور ہولی کھیلی۔ عمران مسعود نے اسے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال قرار دیا تھا، جب کہ علمائے کرام نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے اسے غیر اسلامی قرار دیا اورعمران  مسعود سے توبہ کرنے کو کہا۔ سہارنپور کے کانگریس ایم پی  عمران مسعود کا رنگوں میں بھیگنے کا ویڈیو وائرل ہوتے ہی تنازعہ شروع ہوگیا۔ علمائے کرام نے ان کے ہولی کھیلنے پر سخت اعتراض کیا، کہا کہ یہ اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے اور انہیں اللہ سے توبہ کرنے کا مشورہ دیا۔

ہولی کے رنگوں میں بھیگے عمران مسعود کی تصویریں دیکھ کر علمائے کرام مشتعل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ایم پی کے ہولی کھیلنے پر اعتراض کیا گیا اور اسے غیر اسلامی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس ممبران پارلیمنٹ آپسی بھائی چارے کا پیغام دینا چاہتے ہیں تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن انہوں نے جو طریقہ اختیار کیا وہ غلط ہے۔ کیونکہ اسلام میں کسی دوسرے مذہب کے تہواروں اور پروگراموں میں شرکت کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے اسے غیر اسلامی قرار دیا ہے۔

علمائے کرام کے بیان پر عمران مسعود کا جواب

اس سارے ہنگامے پر عمران مسعود کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام صرف اپنی امامت پر توجہ دیں۔ جو کچھ بھی عمل ہے وہ  بندے  اور خدا کے بیچ ہے ۔ جن کا کام سیاست کرنے کا ہے انہیں یاست کرنے دیں۔

اس سے قبل عمران مسعود نے ہولی کے حوالے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ پہلی بار ہولی کے رنگوں میں نفرتیں مل رہی ہیں۔ میں محبت کا پیغام دینے کے لیے ہولی منا رہا ہوں۔ یہ ہمارے ملک کا کلچر ہے، سب مل کر تہوار مناتے ہیں۔ پہلے میں رنگوں سے گریز کرتا تھا، لیکن اس بار جب دیکھا کہ نفرت رنگوں میں بھی پائی جاتی ہے تو محبت کا پیغام دینے کے لیے آگے آیا ہوں۔ ہمیں اس ملک کو بچانا ہے۔ ہولی کے بعد ہم نماز پڑھنے بھی جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس

 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Five Major Tragedies: تقریباً 24 گھنٹوں میں 5 خوفناک حادثے، 50 سے زائد اموات: کولکاتا سے گوالیار تک، بے قابو رفتار نے مچائی تباہی

نوراتری کے دوران مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش میں پیش آنے والے…

1 hour ago

Kolkata Durga Pandal Stampede: کولکاتا درگا پنڈال بھگدڑ معاملے میں پولیس نے درج کیا مقدمہ، منتظمین سمیت 7 افراد گرفتار

وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت ہر مہلوک کے خاندان کو…

3 hours ago

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

5 hours ago

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

5 hours ago