سیاست

Donald Trump Face Loud Boos: فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل میچ میں میدان پر اترے ڈونلڈ ٹرمپ تو مچ گیا ہنگامہ، ناظرین نے کی ہوٹنگ، پورا واقعہ کیمرے میں قید

امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں پی ایس جی اور چیلسی کے درمیان ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل کے دوران شدید ہوٹنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ 79 سالہ ٹرمپ کے ہمراہ اُن کی اہلیہ اور سابق خاتون اول میلانیا ٹرمپ، اور فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو بھی موجود تھے۔ اٹارنی جنرل پام بونڈی سمیت کئی اعلیٰ سرکاری حکام بھی صدر کے ساتھ میچ دیکھنے آئے تھے۔

جیسے ہی ڈونلڈ ٹرمپ اسٹیڈیم میں داخل ہوئے،ناظرین نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ  جب جَمبوٹرون اسکرین پر انہیں امریکی قومی ترانے کے دوران ‘اسٹارز اینڈ سٹرائپس’ (امریکی پرچم) کو سیلوٹ کرتے ہوئے دکھایا گیا، تو تالیاں اچانک ہوٹنگ میں بدل گئیں۔ کیمرا مین نے یہ دیکھتے ہی کیمرہ فوراً ٹرمپ سے ہٹا لیا۔

گزشتہ سال 14 جولائی کو پنسلوینیا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران ٹرمپ پر گولی چلائی گئی تھی، جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔ ایک گولی ان کے بائیں کان کو چھوتے ہوئے نکل گئی تھی۔ اسی واقعےکے ایک سال گزرنے پر وہ اپنی بیوی کے ساتھ میچ دیکھنے میٹ لائف اسٹیڈیم آئے تھے۔ جب چیلسی نے میچ جیتا اور ٹرمپ ٹرافی دینے کے لیے میدان میں اترے، تو ایک بار پھر ناظرین نے ہوٹنگ کی۔

کلب ورلڈ کپ فائنل میں ٹرمپ کی ہوٹنگ کیوں ہوئی؟

گزشتہ ہفتے سیاسی کشیدگی کے بڑھنے کے دوران  صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی بیوی میلانیا، اٹارنی جنرل پام بونڈی، کرسٹی نوم، ٹام بریڈی اور دیگر کے ہمراہ ایک تقریب میں موجود تھے۔ جیفری ایپستین فائلز کے معاملے میں امریکی محکمۂ انصاف کی کارروائی پر ان کی حکومت کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔ صدر ٹرمپ کو ان کی امیگریشن اور ٹیرف پالیسیز کے سبب بھی مخالفت کا سامنا ہے۔

پام بونڈی اور ڈین بونجینو سے متعلق ایپستین فائلز تنازعے نے اس تنقید کو مزید ہوا دی ہے۔ لورا لومر اور دیگر نے ٹرمپ پر پام بونڈی کو بچانے کا الزام لگایا ہے۔ ٹرمپ کو 2019 کی ورلڈ سیریز اور 2021 کے باکسنگ میچ میں بھی ایسی ہی ہوٹنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اگلے سال فیفا ورلڈ کپ کا فائنل بھی اسی اسٹیڈیم میں ہوگا، اور اسی دن امریکہ کی آزادی کی 250ویں سالگرہ بھی منائی جائے گی۔ 2026 کا فیفا ورلڈ کپ امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو

 

 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

4 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

6 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

6 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

7 hours ago