دہلی کے دو اسکولوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے، اور موقع پر اینٹی بم اسکواڈ پہنچ چکا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ دارالحکومت دہلی کے چانکیہ پوری علاقے کا ہے، جہاں ایک نیوی اسکول کو بم سے اُڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ اس کے علاوہ دوارکا میں ایک سی آر پی ایف (CRPF) اسکول کو بھی ایسی ہی دھمکی دی گئی ہے۔ دونوں اسکولوں کو یہ دھمکیاں ای میل کے ذریعے موصول ہوئی ہیں۔
ای میل آتے ہی اسکول انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی، اور فوری طور پر بم اسکواڈ اور پولیس سے رابطہ کیا گیا۔ فی الحال تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دونوں اسکولوں کا باریکی سے معائنہ کیا جا رہا ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اب تک تحقیقاتی ٹیم کو دونوں اسکولوں میں کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دہلی کے اسکولوں کو ایسی دھمکیاں دی گئی ہوں۔ اس سال بھی کئی مواقع پر ایسی دھمکیاں آ چکی ہیں، لیکن ہر بار تحقیقات میں یہ ای میلز جعلی ثابت ہوئی ہیں اور بم والی بات بھی جھوٹی نکلی ہے۔ تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی اور مقصد کے تحت خوف و ہراس پیدا کرنے کے لیے ایسی حرکت کی جاتی ہے۔
اب اس معاملے میں بھی پولیس تفتیش کر رہی ہے کہ یہ دھمکی کیوں دی گئی، اور کس نے بچوں کو اس طرح ڈرانے کی کوشش کی ہے۔ ویسے اس بار چونکہ دھمکی براہ راست فوج سے وابستہ دونوں اسکولوں کو دی گئی ہے، اس لیے معاملہ اور بھی حساس ہو گیا ہے۔
ابھی تک پولیس نے اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے، اور اولین ترجیح اسکولوں کی مکمل تلاشی کو دی جا رہی ہے۔ اسکولوں کی باریک بینی سے جانچ جاری ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
پی ایم او نے ’ایکس‘ پر لکھا، ’بھارت سے آبی حکمرانی کا ایک ایسا ماڈل…
مظفر نگر کے طالب کو میرٹھ کی ذاکر کالونی میں قتل کیا گیا، بیوی علمہ…
ہرمن پریت نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے تمام…
انڈیا اتحاد کے اس احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار…
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر ’انڈیا‘ بلاک کے تقریباً 300…
پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب بڑھ رہے اپوزیشن کے مارچ کو…