بین الاقوامی

Hamas warns Israel: فلسطین کی زمین پر امن سے نہیں رہ سکیں گے اسرائیلی! القسام بریگیڈ کے کمانڈرمحمد دائف کی پہلی برسی پرحماس کی وارننگ

القسام بریگیڈ کے جنرل کمانڈرمحمد دائف کی موت کے ایک سال مکمل ہونے پرحماس نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ 7 اکتوبر، 2023 کو اسرائیل پرہوئے حماس حملے کی منصوبہ بندی کی ذمہ داری محمد دائف کی تھی۔ حماس کی ملٹری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا کہ ان کی موت کے بعد بھی ان کے بھائی، بچے اورحامی ان کے راستے پرچل رہے ہیں اوراسرائیل کے ذریعہ کئے گئے قبضے کو اسٹریٹجک نقصان پہنچا رہے ہیں۔

ابوعبیدہ نے محمد دائف کی شہادت کی برسی مناتے ہوئے اعلان کیا کہ شہید کی وراثت جنگی مجرموں اورچوروں کو پریشان کرنے والے برے خواب کی طرح زندہ رہے گی۔ ساتھ ہی دائف نے وراثت کو آگے بڑھانے کا عزم بھی کیا۔ ابوعبیدہ نے اپنے بیان میں وارننگ دی کہ اسرائلی فلسطینی زمین پر کبھی بھی امن سے نہیں رہ پائیں گے۔ خاص طور پرجب محمد دائف اوران کے بھائی خون سے فلسطین کی آزادی کا آخری باب لکھ چکے ہوں گے۔

الاقصیٰ فلڈ نے اسرائیل کو دیا جھٹکا

ٹیلی گرام چینل پرپوسٹ کئے گئے بیان میں ابوعبیدہ نے اس بات پرزوردیا کہ ”دائف نے اپنے بھائیوں کے ساتھ الاقصیٰ کے سیلاب کی قیادت کی اوراسرائیلی دشمن کواس کی تاریخ کا سب سے تباہ کن جھٹکا دیا، جس نے اس کی مزاحمت کوہمیشہ کے لئے بکھیردیا۔ فلسطین کے تئیں قوم کی توانائی کومتحد کیا۔ فلسطینی موضوع کو جدوجہد میں پھرسے سب سے آگے لادیا۔“

شہید ہوکرہمارے عظیم لیڈران میں شامل ہوئے محمد دائف

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا، ”دہائیوں کے جہاد، کوشش، قربانی، قیادت اورصلاحیت کا خاتمہ شہادت پرہوا، کیونکہ ہمارے عظیم کمانڈر ہمارے شہیدوں اورعظیم لیڈران کے زمرے میں شامل ہوگئے۔ ان کا اوران کے ساتھی کمانڈروں کا خون اب ہمارے ملک کے بیٹے اور بیٹیوں کے خون کے ساتھ مل رہا ہے، جنہوں نے الاقصیٰ اور فلسطین کے لئے اپنا سب کچھ حاصل کرلیا۔“

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Afzal Ansari Arms Licence Case: افضل انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، اسلحہ لائسنس منسوخی کا معاملہ دوبارہ کمشنر کے پاس پہنچا

یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…

5 hours ago

UP Panchayat Election: یوپی پنچایت انتخابات پر الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم، 3 ماہ کے اندر ووٹنگ کرانے کی ہدایت

اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…

5 hours ago