13 ستمبر 2025 کو وزیر اعظم نریندر مودی کا میزورم کا تاریخی دورہ ملک کی شمال مشرقی ریاستوں کے لیے ایک نئے ترقیاتی باب کی علامت ثابت ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے بیربی سیرانگ نئی ریلوے لائن منصوبے کا افتتاح کیا، جو میزورم کی دارالحکومت ایزول کو پہلی بار بھارت کے قومی ریلوے نیٹ ورک سے جوڑتا ہے۔ یہ منصوبہ، جس پر 8,000 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی، صرف ایک ریلوے لائن نہیں بلکہ شمال مشرقی بھارت کے عوام کے دیرینہ خواب کی تعبیر ہے۔13 ستمبر 2025 کو میزورم کی ترقیاتی تاریخ میں ایک اور باب کا اضافہ ہوا، جب پی ایم نریندر مودی ریاست کے دورے کے دوران بھارت کے سب سے اونچے ریلوے پل کا افتتاح کریں گے۔ یہ پل قطب مینار سے بھی بلند ہے اور بیربی-سیرانگ ریلوے لائن منصوبے کا ایک اہم حصہ ہے، جو ریاستی دارالحکومت آئیزول کو بھارت کے قومی ریل نیٹ ورک سے جوڑتا ہے۔
پل کی خاص باتیں:
اونچائی: پل کی بلندی تقریباً 104 میٹر ہے، جو دہلی میں واقع قطب مینار (73 میٹر) سے کہیں زیادہ ہے۔مقام: یہ پل میزورم کی پہاڑی وادیوں اور مشکل زمینی ساخت پر تعمیر کیا گیا ہے۔منصوبے کی کل لمبائی: بیرابی سے سیرانگ تک ریلوے لائن کی کل لمبائی تقریباً 51 کلومیٹر ہے۔
تعمیراتی لاگت: مکمل منصوبے پر 8,000 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی۔یہ ریلوے لائن تقریباً 51 کلومیٹر طویل ہے اور نہایت دشوار گزار پہاڑی علاقوں سے گزر کر تعمیر کی گئی ہے، جس میں کئی چھوٹے بڑے پل بھی شامل ہیں۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد ایزول، گوہاٹی، اگر تلہ اور ایٹانگر کے بعد شمال مشرق کا چوتھا دارالحکومت بن چکا ہے جو قومی ریل نیٹ ورک سے جُڑ گیا ہے۔
ترقی، رابطے اور امکانات کا نیا دور
پی ایم مودی نے افتتاح کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے پیغام میں کہا:”بیربی-سیرانگ ریلوے لائن کے افتتاح کے ساتھ ایزول پہلی بار ریل نیٹ ورک سے جڑ رہا ہے۔ یہ صرف ایک ریلوے لائن نہیں، بلکہ عوام کی زندگیوں کو جوڑنے والا ایک پل ہے، جو معیشت، سیاحت، تعلیم اور تجارت کے دروازے کھولے گا۔”پی ایم مودی نے اس دورے کے دوران نہ صرف ریلوے لائن کا افتتاح کیا بلکہ کئی دیگر ترقیاتی منصوبوں کا بھی سنگِ بنیاد رکھا، جن میں “کھیلو انڈیا” انڈور اسٹیڈیم، اور تلنگنم میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول شامل ہیں۔
مرکزی حکومت کی شمال مشرقی ریاستوں سے وابستگی
ریلوے وزیر اشونی ویشنو نے بھی اس منصوبے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ریل کی پٹری بچھانے کا کام نہیں بلکہ ایک مکمل معاشی اور سماجی ترقی کا قدم ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پی ایم مودی تین نئی ٹرینوں کا بھی افتتاح کریں گے:دہلی کے لیے راجدھانی ایکسپریس، کولکتہ کے لیے ایک ٹرین، گوہاٹی کے لیے ایک ٹرین ۔
مزید برآں میزورم میں مال برداری (Goods Train) کی سہولت شروع کرنے پر بھی کام جاری ہے، جو ریاست کی تجارت، صنعت اور زراعت کو نمایاں فروغ دے گی۔سیاسی لحاظ سے دیکھا جائے تو یہ اقدام شمال مشرقی خطے میں بی جے پی کے اثر و رسوخ کو مزید مستحکم کرنے کی سمت ایک حکمت عملی بھی ہے، کیونکہ ماضی میں یہ خطہ مرکزی حکومتوں کی بے رخی کا شکار رہا ہے۔ اب ان ریاستوں کو بھی مرکزی ترقیاتی ایجنڈے میں خاص مقام دیا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
باکسنگ میں لو لینا بورگوہین، پروین ہڈا اور انکش پنگھال نے گولڈ جیتا، ریسلنگ میں…
نصرت اس وقت بالی کے اسپتال میں داخل ہیں اور طبی نگرانی میں ہیں۔ ڈاکٹروں…
IRCTC منی لانڈرنگ کیس میں لالو پرساد یادو، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو ہفتہ کو…
یہ تنازع سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان پوسٹس کے بعد شروع ہوا، جن…
امریندر سنگھ راجہ وڈنگ نے پنجاب کانگریس کے صدر کے عہدے سے باضابطہ استعفیٰ دے…
لال بہادر شاستری نے اقتدار کی بلند ترین منزل پر پہنچ کر بھی عام آدمی…