-بھارت ایکسپریس
G-20 Summit: G-20 آج سے اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں تین روزہ میٹنگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اترپردیش کےوزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے میٹنگ کا افتتاح کیا۔ اس اجلاس میں G-20 سمیت کئی ممالک کے 143 نمائندے شرکت کریں گے۔ اس میٹنگ میں سائبر کرائم، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ G-20 میٹنگ میں مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے بھی شرکت کی۔
اس دوران سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے مرکزی وزیر برائے مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی اشونی ویشنو کے ساتھ ہندوستان کی G20 کی صدارت میں پہلی ڈیجیٹل اکانومی ورکنگ گروپ (ڈی ای ڈبلو جی) میٹنگ سے پہلے نمائش کا معائنہ کیا۔
ہندوستان کی G-20 میٹنگ کے تحت پہلی ڈیجیٹل اکانومی ورکنگ گروپ (ڈی ای ڈبلو جی) کی میٹنگ میں اترپردیش کے وزیر اعلی ٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی آج کی ضرورت ہے۔ اترپردیش میں دو کروڑ ساڑھ لاکھ کسانوں کو پی ایم کسان سمان ندھی یوجناکا فائدہ،پنشنرزکو پنشن ، طلباء کو اسکالر شب وغیرہ کا فائدہ دیا جاتا ہے۔
بتا دیں کہ یوپی کے چار اضلاع میں G-20 کانفرنس کی 11 میٹنگیں ہوں گی۔ یہ چار اضلاع آگرہ، لکھنؤ، وارانسی اور غازی آباد ہیں۔ اس کانفرنس کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے بھی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
بی سی سی آئی نے محمد شمی کی چوٹ پربہت بڑا اپڈیٹ جاری کیا ہے۔…
مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…